?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے پارٹی کے لوگ بھی خوش نہیں،ملک میں مہنگائی ہوگی تو کون خوش ہوگا۔عابد شیر علی سمیت دیگر سے پوچھتا ہوں اگرغلط فیصلہ کیا ہے تو بتادیں،ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ترجیح تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سری لنکا کے حالات بھی سب نے دیکھ لیے،مفتاح اسماعیل پر تنقید کرنا آسان ہے مگرعملی کام مشکل ہے۔
مئی کے فیول ایڈ جسٹمنٹ کے چارجز اگست میں آئے،وزیراعظم شہبازشریف بجلی بلوں سے متعلق بہت پریشان تھے،55 فیصد صارفین سے رواں ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور قطر نے پاکستا ن میں سرمایہ کاری کیلئے حامی بھرلی قطر کی دلچسپی ائیرپورٹس کی لانگ ٹرم لیز پر لینے میں ہے۔
قطرنے ایل این جی کے پلانٹس میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے،سرمایہ کاری کیلئے قطر کی دلچسپی سولرپروجیکٹس میں ہے۔
قطر نے 3 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی بات کی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی زیادہ بنا رہے تھے،وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی معاملات دیکھنے کیلئے آج ایک اور کمیٹی بنائی،ہمارا آئی ایم اےایف کا ہدف مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 200 سے 300 یونٹ کے صارفین پر سہولت کیلئے کمیٹی غورکرے گی،مئی میں بجلی مہنگی بنی اورگرمی بھی بہت تھی،طلب میں اضافہ ہوگیا تھا 200 سے کم یونٹ والے صارفین کو اب بجلی کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں،55 فیصد صارفین سے اس ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے۔
قطرنے ایل این جی کے پلانٹس میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے،سرمایہ کاری کیلئے قطر کی دلچسپی سولرپروجیکٹس میں ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارا ت بھی پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،قطر نے 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی بات کی ہے،آئی ایم ایف جلد پاکستان کو قرض فراہم کرے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ یمن پر جارحیت کا ماسٹر مائنڈ ہے: انصار اللہ
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سرکاری ترجمان اور اس
اگست
انتخابات میں لبنانی جماعتوں نے کتنی سیٹیں حاصل کیں؟
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اتوار 16 مئی کو منعقد ہونے والے لبنانی پارلیمانی انتخابات
مئی
سعودی عرب میں سماجی کارکن کو 18 سال قید کی سزا
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی عدالت نے جدو کے نام سے مشہور سماجی
اگست
جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ و اہلیہ فائرنگ سے زخمی، بیٹی بیٹا جاں بحق
?️ 16 اگست 2025مالاکنڈ (سچ خبریں) مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جے یو آئی
اگست
اسرائیل حزب اللہ کو سرحدوں سے ہٹانے پر قادر نہیں ہے: اولمرٹ
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے صیہونی حکومت کے خلاف دردناک مساوات کے
اکتوبر
کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے فوجی عدالت میں بھیجا جا سکتا ہے؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: لاہور ہائیکورٹ نے جمعرات کو عمران خان کے نو مئی
جولائی
کوئی عرب اسرائیلی نیٹو نہیں؛ ہر کوئی ایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے: اردن
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اسرائیلی حکومت کے کسی
جون
یورپ کو ایران کے ساتھ جنگ کے بڑے نقصانات
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: امیر کاہانووچ، اس مضمون کے مصنف، لکھتے ہیں کہ ایران
جولائی