مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، آرمی چیف

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، سی پیک سیکیورٹی اور پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے تمام رینکس کی کوششوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی بھلائی کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف نے مقامی عمائدین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے زور دیا کہ ’مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، عوام اور مسلح افواج امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں‘۔

سید عاصم منیر نے علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر زور دیتے ہوئے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا بھی اعلان کیا، آرمی چیف کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے، دہشت گردوں کی جانب سے ملک بھر میں آزادانہ طور حملے کیے رہے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں تخریب کاروں نے بھی اپنی دہشت گرد سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

اسلام آباد میں قائم ایک تھنک ٹینک ’پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز‘ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018 کے بعد رواں برس جنوری کا مہینہ مہلک ترین مہینوں میں سے ایک رہا جس کے دوران دہشت گردی کی کارروائیوں میں 139 فیصد اضافہ ہوا۔

اس دوران ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے کم از کم 44 حملوں میں 134 افراد نے اپنی جانیں گنوا دیں جبکہ 254 افراد زخمی ہوئے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کا نیا منصوبہ مسجد الحرام کی گنجائش میں مزید 900,000 افراد کو شامل کرنے کا ہے

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: سعودی میڈیا نے مسجد الحرام کے ارد گرد کے علاقے

کیا ڈیموکریٹس آہستہ آہستہ امریکی ریاستوں کو نیلا کر سکتے ہیں؟

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ کے کچھ حصوں میں گزشتہ رات ہونے والے گورنری

رواں سال ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اس سال کے آغاز

قرض کی ری اسٹرکچرنگ ’انتہائی مشکل‘ ہوگی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک

?️ 5 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے

لاہور ہائی کورٹ کی حسان نیازی کی والد سے ملاقات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

?️ 3 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوششیں جاری، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا

?️ 22 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کا

صیہونیوں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آبادکاروں نے صیہونی فوج کی مدد سے مسجد اقصی

اتنی مشکلات کے باوجود حماس کیسے اتنی طاقتور ہو گئی؟

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس فلسطینی سرزمین پر قبضے کو مسترد کرنے کے اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے