مولانا فضل الرحمٰن کے گرینڈ الائنس پر خدشات دور کیے جاسکتے ہیں، پی ٹی آئی

?️

پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مابین گرینڈ اپوزیشن الائنس پر پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرام نے کہا کہ جن خدشات کا مولانا فضل الرحمٰن نے اظہار کیا انہیں دور کیا جاسکتا ہے، دونوں جماعتیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کر سکتی ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 590 دن سے بے گناہ قید ہیں، ان پر جعلی مقدمات بنائے گئے، قائد اعظم کے پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے عمران خان کو قید کیا گیا، کیا قائد اعظم نے پاکستان اس لیے بنایا تھا کہ فسطائیت ہو، ظلم اور جبر ہو؟ طاقت سے آوازوں کو نہیں دبایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپریل 2022 سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، حکمرانوں نے اس ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، ملک کا فائدہ اسی میں ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، اب شہری بیدار ہوگئے ہیں اور انہیں علم ہے کہ کون سی خبر کہاں سے فیڈ ہو رہی ہے؟ سوشل میڈیا پر بات کرنے والوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے خلاف کچھ ہو تو مقدمہ درج کیا جائے، ایسے غائب کرنا مناسب نہیں، پی ٹی آئی کے خلاف جعلی اکاؤنٹس بنا کر ہمارے ورکرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ انہیں کہیں مس ٹریٹ نہ کیا جائے، نوجوانوں سے زبردستی اپنی تعریفیں نہیں کروائی جا سکتیں، آپ کے ایجنڈے پر نہ چلے تو وہ انتشاری ہو جاتے ہیں، وہ غیر ملکی اداروں کے اہلکار ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ یہاں دیگر مسائل ہیں ان پر توجہ دی جائے، دہشت گردی کے خلاف کام کیا جائے، اس جعلی حکومت کو کوئی پروا نہیں کہ اس ملک کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، ہم ان جعلی حکمرانوں کو ملک کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے، ہمارے کارکنوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ایسے اغوا کرنا قابل مذمت ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ بات کہنا غلط ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت دہشت گردی سے غافل ہے، پولیس دہشت گردی کے خلاف موجودہ وسائل میں رہ کر خدمات انجام دے رہی ہے، بانی عمران خان کے کہنے پر گرینڈ اپوزیشن الائنس پر کام کر رہے ہیں اور جلد کامیابی ملے گی۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف عسکری دباؤ الٹا پڑسکتا ہے:ایشیا ٹائمز

?️ 31 جنوری 2026 ایران کے خلاف عسکری دباؤ الٹا پڑسکتا ہے:ایشیا ٹائمز ہانگ کانگ

ماہ رنگ بلوچ کوکراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

?️ 8 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ

غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری

صیہونی حکومت کے سربراہ ترکی کے راستے پر

?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:   اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ بدھ کو ترکی کے صدر رجب

فوج کی نافرمانی تیزی سے پورے اسرائیلی نظام میں پھیل جائے گی: نیتن یاہو

?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ مظاہروں،

سعودی حکام کی آمریت ہرگز قبول نہیں:یمنی قبائل

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے یمنی قبائل کو صنعا کی افواج کے مأرب

چینی مشن ’چینگ ای 6‘ کامیابی سے چاند پر اتر گیا

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: چین کا چینگ ای 6 قمری مشن نمونے جمع کرنے

سیمی کنڈکٹر کا منصوبہ انتہائی اہم، نوجوانوں کو مزید آگے لیکر جانا ہے، وزیراعظم

?️ 21 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے