?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے امیر اور گزشتہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اپنے الفاظ سے پیچھے نہ ہٹتی تو اب تک عام انتخابات ہو چکے ہوتے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے وضاحت کی کہ پی ڈی ایم کی تمام اتحادی جماعتوں نے گزشتہ سال کے اوائل میں انتخابات کرانے پر اتفاق کیا تھا، ان جماعتوں میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور دیگر جماعتیں بھی شامل تھیں-
ان کا کہنا تھا کہ لیکن پیپلز پارٹی اپنے وعدے سے مکر گئی اور پھر تمام جماعتوں نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی، شہباز شریف کی سربراہی میں بننے والی حکومت کی اہم شراکت دار تھی لیکن وہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں تھی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عام انتخابات آئندہ سال فروری کے آخر تک ہو سکتے ہیں لیکن خطے میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کے پیش نظر ماضی میں وفاق کے زیر انتظام چلنے والے قبائلی اضلاع میں انتخابی مہم چلانا تقریباً ناممکن ہے۔
تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حالات میں انتخابات ناگزیر ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اور اس کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے والے اب تسلیم کر رہے ہیں کہ وہ ایک ایجنڈے پر تھے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ ان کا ایجنڈا ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا تھا۔
عبوری سیٹ اپ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جمہوریت میں نگران حکومت کا کوئی تصور نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
کالعدم ٹی ٹی پی اپنے واٹس ایپ چینلز چلا رہی ہے۔ طلال چودھری
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاکہ کالعدم
جولائی
ارجنٹینا پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیاروں کی خریداری کرے گا
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب
ستمبر
نکولس برنز نے چین میں امریکی سفارتخانہ سنبھالا
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: بیجنگ میں امریکی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا
مارچ
حماس کے پاس اسرائیل کے ساتھ جنگ کے سوا کوئی چارہ کیوں نہیں تھا ؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:مزاحمتی گروہوں کی حالیہ کارروائیوں نے مقبوضہ علاقوں میں اہم نشانات
اکتوبر
ترکیہ میں اوجالان کے ساتھ مذاکرات کا مواد خفیہ کیوں ہے؟
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: استانبول کے سابق میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری اور
اپریل
موساد اور "ینون” منصوبہ؛ اسرائیل کا شام کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا منصوبہ
?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: ایسے حالات میں جب جولانی حکومت نے شام کو صیہونی
اگست
اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو افغانستان سے جنگ ممکن ہے: پاکستان کا انتباہ
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے
اکتوبر
الیکشن شفاف نہ ہوئے تو زیادہ ہنگامے اور فساد ہوں گے، سراج الحق
?️ 3 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ
فروری