?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا ہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کاحصہ نہ بننے کی یقین دہانی کروادی، مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو کہاہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخواہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی،پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ حکومت کے معاملات میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں صوبائی حکومت گرانے یا بچانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ وفاق یا صوبائی حکومت میں آنے میں بھی ہماری کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی۔
صوبے میں کرپشن،امن وامان کی غیر تسلی بخش صورتحال اور بد انتظامی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت خود طے کرے کہ کیا ان حالات میں خیبر پختونخوا ہ حکومت چلنی چاہیے؟۔پی ٹی آئی وفد سے گفتگو کے دوران مولانافضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی جماعت خیبرپختونخواہ میں صوبائی حکومت کو گرانے کی اپوزیشن کی کسی کوشش کاحصہ نہیں بنیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کی افواہیں سامنے آنے کے بعدپی ٹی آئی نے مولانافضل الرحمان کو منانے کی کوششیں شرو ع کر دیں تھیں۔
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا ہ حکومت بچانے کیلئے متحرک ہو گئی تھی۔پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کی تھی جس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا ہ حکومت گرانے کی افواہوں کے پیش نظر پی ٹی آئی قیادت نے صوبائی حکومت کا ساتھ دینے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کی کوششیں شروع کیں تھیں۔پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران ان سے خیبرپختونخواہ حکومت نہ گرانے کی درخواست کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ صوبائی حکومت گرانے کے عمل میں شامل نہ ہوں۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت گرانے کی ایک منظم سازش کی جارہی تھی۔ میرے پاس اختیار تھا میں کسی وقت بھی اسمبلی کو تحلیل کر سکتا تھا۔خیبر پختونخوا ہ حکومت کو ختم کرنے کیلئے پوری کوشش کی جارہی تھیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہناتھاکہ وفاق آئینی حق کے نام پر فنانشل ایمرجنسی نافذ کر کے خیبر پختونخوا کی حکومت کو ختم کرنا چاہتا تھا۔ہمارے لیڈر کو جیل میں ناحق رکھا گیا ہے۔ 9 مئی کے بعد جو رویہ ہمارے ساتھ رکھا گیا اور پھر ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیاتھا۔ خیبر پختونخوا ہ کے عوام نے اپنے مینڈیٹ کو بچایا۔میں تمام اداروں کو کھلا پیغام دے رہا ہوں مجھے حکومت کی ذمہ داری دی گئی تھی۔میرے پاس اختیار ہے میں کسی وقت بھی اسمبلی کو معطل کر سکتا تھا۔


مشہور خبریں۔
کیا دنیا طالبان کی طرفداری کر رہی ہے؟
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: حال ہی میں افغانستان کے حوالے سے بین الاقوامی پیش
اپریل
مشرق وسطیٰ کے سلسلے میں نیتن یاہو کا وہم
?️ 14 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج قابضین
فروری
چین کے صدر کے 3 روزہ دورہ روس کا اختتام
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ چند منٹ قبل روس کے
مارچ
ٹرمپ کا غزہ منصوبہ, عرب دنیا کے لیے ایک نیا امتحان
?️ 4 اکتوبر 2025ٹرمپ کا غزہ منصوبہ, عرب دنیا کے لیے ایک نیا امتحان رپورٹ
اکتوبر
صیہونی حکومت نے ایک سال میں غزا میں کتنے اسپتال نذر آتش کیے ؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 سے غزا پر اپنے حملوں
دسمبر
مغربی ممالک ظالم کو مظلوم کیوں بنا رہے ہیں؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل نمائندے نے تاکید
جنوری
ہم نے افغانستان سے آنے والے ایک ہزار 277 غیر ملکیوں کوامیگریشن سہولت دی ہے
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ
اگست
بلاول بھٹو نے پاکستان کا بیانہ ٹھوس شواہد کیساتھ ہر جگہ پیش کیا۔ شیری رحمان
?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز
جون