موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کا قیام: چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کا عمل جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کے لیے اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کا عمل جاری ہے۔

میڈیا  کے مطابق وزارت نے اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں، چیئرپرسن اور چاروں ممبران کے لیے عمر کی بالائی حد 62 سال مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 17 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی تھی، پاکستان موسمیاتی تبدیلی ایکٹ2017کےتحت اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے قیام کا حکم دیا تھا، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2017 میں بنایا گیا تھا، اب 7 سال بعد موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی قائم کی جارہی ہے، سپریم کورٹ نے بھی کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے لیے فنڈز کے بندوبست کا بھی حکم دے رکھا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ میں وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا تھا۔

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تباہی میں سب سے کم کردار ادا کرتے ہیں لیکن موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی زراعت، توانائی، پانی، انفرااسٹرکچر اور کئی دیگر شعبوں کے ساتھ منسلک ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بنائی گئی پالیسیوں اور منصوبوں کی حالیہ پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی۔

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

مشہور خبریں۔

کیا قدس فلسطینیوں کی تیسری انتفاضہ کا اصل مرکز ہوگا؟

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:  انتفاضہ یا پتھر کا انقلاب ایک نئی صیہونی مخالف تحریک

سینٹ پیٹرزبرگ میں جنگی رپورٹر کے قتل پر روسی حکومت کا ردعمل

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے سینٹ پیٹرزبرگ

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ

?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سابق وزیر

صدر نے کینال کی دستاویزی منظوری دی، سندھ میں کی جانیوالی سیاست تکلیف دہ ہے، عظمیٰ بخاری

?️ 5 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوئے فیصلوں کو خفیہ رکھا گیا

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نےایک روز قبل کو وفاقی کابینہ کا ہنگامی

الاقصیٰ طوفان کا 404 واں دن ؛ غزہ کی صورتحال خوفناک

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اپنے 404ویں دن میں داخل ہو گئی

بھارتی فوج کشمیریوں کے قتل عام کیساتھ ساتھ علاقے کی معیشت کو بھی تباہ کر رہی ہے، حریت کانفرنس

?️ 13 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مختصر جائزہ

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: اس باخبر ذریعے نے بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے