?️
اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے عمران خان سے کہا کہ ان کا ملک پاکستانی عوام سے خوشگوار تعلقات کا خواہش مند ہے۔
نریندر مودی کی جانب سے عمران خان کے نام لکھا گیا خط، جس پر 22 مارچ کی تاریخ درج ہے، اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے دفتر خارجہ کے ذریعے وزیر اعظم تک پہنچایا۔
بھارتی وزیراعظم نے لکھا کہ ‘پڑوسی ملک کے طور پر بھارت، پاکستانی عوام سے خوشگوار تعلقات کا خواہش مند ہے جس کے لیے اعتماد پر مبنی، دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول ضروری ہے’۔
انہوں نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور وائرس کو انسانیت کے لیے مشکل وقت قرار دیا۔
واضح رہے کہ یہ پیشرفت وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اب بھارت کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا۔
اسلام آباد میں منعقدہ پہلے دو روزہ سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم کوشش کر رہے ہیں لیکن بھارت کو پہلے قدم آگے بڑھانا ہوگا اور جب تک وہ ایسا نہیں کرتا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے’۔
تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ مستحکم پاک بھارت تعلقات مشرقی اور مغربی ایشیا کو منسلک کرتے ہوئے جنوب اور وسط ایشیا کی صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کنجی ہے لیکن یہ صلاحیت دونوں جوہری صلاحیت کے حامل پڑوسی ممالک کے درمیان یرغمال بنی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس کی بنیاد ہے، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ پرامن طریقے سے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر اس عمل کا سیاسی وجوہات کے سبب پٹڑی سے اترنے کا خدشہ لاحق رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ماضی کو دفن کر کے آگے بڑھنے کا وقت ہے، بامعنی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی ذمہ داری اب بھارت پر عائد ہوتی ہے، ہمارے پڑوسی ملک کو خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں سازگار ماحول بنانا ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے ایک دوسرے کے بنیادی معاملات اور تحفظات کو دور کرنے پر اتفاق کیا تھا، جو امن کی خرابی اور تشدد کا سبب بنتے ہیں۔
دونوں فریقین نے ایل او سی اور دیگر تمام سیکٹرز پر تمام معاہدوں، سمجھوتوں اور جنگ بندی پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر اتفاق کیا۔
دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی طرح کی غیرمتوقع صورتحال اور غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے موجودہ ہاٹ لائن رابطے کے طریقہ کار اور بارڈر فلیگ میٹنگز کا استعمال کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں
نومبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دیدی
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شہریوں پر اضافی بوجھ
دسمبر
اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے: چین
?️ 9 ستمبر 2025چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے وزارت کے اجلاس میں
ستمبر
درگاہ ابراہیمی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی 29 برسی
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:25 فروری 1994 جمعہ کی صبح، 15 رمضان المبارک تھی جب
فروری
کیا صیہونی ریاست خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہی ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے مقبوضہ علاقوں کی
جولائی
بین الاقوامی فلائٹیں اسکردو جائیں گی
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ایئرلائن فلائی
دسمبر
بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں: فواد چوہدری
?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان
جولائی
نائجر کی فوجی کونسل نے فرانسیسی سفیر سے کیا کہا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: جبکہ ECOWAS گروپ نے اعلان کیا کہ اس کا نائجر
اگست