?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ہونے والے اچھے کام بھی عوام کو معلوم ہونے چاہئیں، موجودہ حالات کی وجہ سے لوگ دباؤ میں ہیں، اُنہیں اچھی چیزیں پتا چلنی چاہئیں، حالات ٹھیک ہونے تک مثبت رپورٹنگ کی جائے۔
سپریم کورٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں عمر قید کے 12 سو سے زائد کیسز ایسے ہیں جن میں سے مجرمان سزاؤں کا اکثر حصہ کاٹ چکے ہیں ان کو ترجیع بنیادوں پر دیکھیں گے، 15 جون سے سپریم کورٹ میں کیس دائری کے لیے صرف سافٹ کاپی لیں گے، لاپتہ افراد کے مقدمات میں قومی جوڈیشل پالیسی کمیٹی میں حکومت اور انٹیلیجنس ایجنسیوں سے تجاویز مانگی گئی مگر ابھی تک اُن کا جواب موصول نہیں ہوا۔
چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ضلعی عدالتوں میں ڈبل شفٹ اور ایسے ججوں کی تنخواہ میں پچاس فیصد اضافے کی تجویز ہے جو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے سامنے رکھی گئی ہے، نہ چھ سال پہلے بنائی ماڈل کورٹس کے فیصلوں کی اکثریت کو اپیلوں میں دوبارہ ٹرائل کے لئیے بھیجنا پڑا اس لیے اب صرف تین سال پرانے مقدمات کو ان عدالتوں میں لانے کی تجویز ہے۔
انہوں نے چین کے دورے سے متعلق کورٹ رپورٹرز کو بتایا کہ چین میں جس طرح ہمارا استقبال کیا گیا اور خیال رکھا گیا وہ ناقابلِ بیان ہے، چین کی سپریم کورٹ میں کوئی مقدمہ زیرالتواء نہیں، ہمارے زیرالتواء مقدمات کی تعداد سُن کر چین کے جج حیران رہ گئے، چین میں ایران، آذربائجان اور ترکی کے چیف جسٹس صاحبان سے بھی ملاقات ہوئی جن سے باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی، دورے کے دوران بھارتی ججز سے بھی ملاقات ہوئی، بڑی اہم باتیں ہوئیں لیکن موجودہ حالات میں کیا بات چیت ہوئی یہ نہیں بتاؤں گا، انڈیا کے چیف جسٹس سے ملاقات پر بڑی دلچسپ باتیں ہوئی جس پر پھر کسی وقت بات کروں گا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ دورے کے دوران نتیجہ خیز اور ٹھوس اہداف کے ساتھ پانچ سالہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے، جس کے تحت دونوں ممالک کے بیچ مصنوعی ذہانت کے ساتھ عدالتی نظام میں بہتری لائی جائے گی، چین میں مصنوعی ذہانت کے مرکز میں بھی قیام ہوا، ترکی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت دنیا کے چیف جسٹس صاحبان سے ملاقاتیں ہوئی جہاں بہت ہی روایتی گرم جوشی سے ہمارا استقبال کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ترکی میں ٹیل فون پر ملک کے کسی بھی مقدمے کی تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں، ہم نے وہی چائنا والی مفاہمتی یاداشت کے لیے بات کی، بنگلہ دیش کے چیف جسٹس صاحب سے بھی ملاقات ہوئی، اصل مسئلہ ہے انصاف کی فراہمی میں جدید ٹیکنالوجی کا پاکستان میں استعمال نہ ہونا، ہم شہریوں کے لیے نظام عدل کو ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں، ہم نے 2009ء میں بنائی گئی نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کو حال ہی میں فعال کیا ہے، ہم غیر ملکی فنڈنگ سے پہلے اپنے وسائل کو بروے کار لائیں گے، ہم سپریم کورٹ کو تمام ہائیکورٹس کے ساتھ نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کر کے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ایم ایل ون کا جون 2026 میں کراچی کینٹ سے افتتاح کریں گے۔ حنیف عباسی
?️ 4 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایم
ستمبر
بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کرنے کا بھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجز پیدا کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کا کہنا
مئی
اگر نتن یاہو کو معافی نہ دی گئی تو ٹرمپ عدلیہ پر پابندیاں لگا سکتے ہیں:صہیونی وزیر
?️ 8 دسمبر 2025 اگر نتن یاہو کو معافی نہ دی گئی تو ٹرمپ عدلیہ
دسمبر
وائٹ ہاؤس نے الاسکا میں ٹرمپ-پیوٹن ملاقات کے دستاویزات کے سیکیورٹی لیک کی تردید کی
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے این پی آر کی اس رپورٹ کو
اگست
اسرائیل کے ساتھ ہمارے کوئی دشمنی نہیں بلکہ ہمارے مشترکہ دشمن ہیں:الجولانی
?️ 2 جون 2025سچ خبریں:تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے ایک امریکی تاجر
جون
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
?️ 5 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ
جون
انسانیت کی پیشانی پر سیاہ دھبہ
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: یونیسیف کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں زور دے کر
دسمبر
اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا، خواجہ آصف
?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
اپریل