منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل ہے، یہ تو فائز عیسٰی بھی نہیں کرسکے تھے، جسٹس کیانی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی نیب کال اَپ نوٹس کے خلاف درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ پر ڈاکٹر تاشفین کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ قانونی طریقے سے پیسہ باہر لے کر گئے، منی ٹریل موجود ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ منی ٹریل کا ثبوت لائیں تو میں درخواست منظور کر لوں گا، منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے، عدالت نے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کا معاملہ مئی 2019 کے اواخر میں سامنے آیا تھا جب وہ سپریم کورٹ کے سینئر جج تھے۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں صدر مملکت کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے برطانیہ میں اپنی ان جائیدادوں کو چھپایا جو مبینہ طور پر ان کی بیوی اور بچوں کے نام ہیں۔

صدارتی ریفرنس میں اثاثوں کے حوالے سے مبینہ الزامات عائد کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل سے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ کے 10 رکنی فل بینچ نے طویل سماعتوں کے بعد سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی درخواست منظور کرلی تھی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی پولیس نے دو اردنی شہریوں کو گرفتار کرلیا، اردن کا شدید احتجاج

?️ 26 مئی 2021اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد پولیس کی جانب سے دو اردنی

بلڈرز اور ڈویلپرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کر دی

?️ 26 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک میں کھانے پینے کی اشیاء

غزہ میں اسرائیلی جاسوس کو خصوصی مشن کے ساتھ دی گئی پھانسی 

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی فوج کے ایک جاسوس

9 جنوری سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو رہی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ

ہمیں طالبان کے تسلط کی رفتار کا صحیح اندازہ نہیں تھا: امریکہ

?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا کے بارے میں امریکی

پاکستان: کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس سے مزید 73

شاہ رخ خان تمام تر اچھائیوں کے بادشاہ ہیں: عالیہ بھٹ

?️ 3 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نےکنگ خان کی

اسرائیل نےصیاد خدائی کے قتل کا اعتراف کیا : نیویارک ٹائمز

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:  نیویارک ٹائمز نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے