?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گواہان پر جرح کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 اگست کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس کی سماعت کے دوران درخواست دائر کی گئی۔
پی ٹی آئی کے وکیل انور مسعود خان نے الیکشن کمیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی بینک اسٹیٹمنٹ کو مرتب کرنے والے بینک منیجر سمیت دیگر گواہان کو طلب کرکے جرح کرنے کی اجازت دی جائے۔
وکیل نے دلائل دیے کہ بینک منیجر سے پوچھا جائے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی بینک اسٹیٹمنٹ کیسے تیار کی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے یہ بینک اسٹیٹمنٹ کیسے موصول ہوئیں؟
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو طلب کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے شوکاز نوٹس کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ تحقیقات کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور پی ٹی آئی 4 سال تک اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے اور 8 سال تک الیکشن کمیشن کے سامنے اس کا حصہ تھی اور اس دوران کسی نے بھی گواہ کے جرح کا مطالبہ نہیں کیا۔
دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست میں ایف آئی اے کو کارروائی سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ کو ایک طرف رکھنے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو انکوائری کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے خلاف درخواست گزار اکبر ایس بابر اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میان گُل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان نے عدالت میں دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن کے کیس میں وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف ملک بھر میں 185 مقدمات درج کیے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل کو جلد از جلد دلائل مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ پی ٹی آئی کے وکیل دلائل دینے میں کافی وقت لگا رہے ہیں اور اس طرح یہ سماعت آئندہ سال جون میں مکمل ہوسکے گی۔
بینچ نے وکیل کو اپنے دلائل مکمل کرنے کے لیے کچھ گھنٹوں کا وقت دیا اور بعد ازاں سماعت 10 جنوری 2023 تک ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی اہم ملاقات، عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا اظہار
?️ 14 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے عالمی فن ٹیک
جنوری
رشی سونک کی وزارت عظمیٰ کے 100 دن مکمل، برطانوی شہری نا خوش
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:جرمن اخبار نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی 100 روزہ
فروری
صیہونی حکومت میں زبردست اقتصادی بحران
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں مقیم صہیونی خاندانوں میں سے پانچ فیصد کو
ستمبر
عمران خان اور فیض کے عناصر اب بھی اندر موجود ہیں، خواجہ آصف
?️ 13 دسمبر 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق
دسمبر
وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 7.41 روپے کا ریلیف ملنا شروع ہوگیا، پاور ڈویژن
?️ 6 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی
اپریل
ایران جنگ کا خاتمہ ہی مہنگائی اور معاشی دباؤ کم کرنے کا تیز ترین حل: برطانوی وزیر اعظم
?️ 18 مارچ 2026سچ خبریں:برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ
مارچ
امریکی صدر کے یوکرین نہ جانے کی وجہ
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سکیورٹی
دسمبر
ہندوستان کا نام بدل کر "بہارت” کر دیا گیا ہے
?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: بھارتی میڈیا نے اعلان کیا کہ ملک کی حکومت جلد
ستمبر