?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حج درخواستوں کی وصولی آج سےآغاز ہوگیا جب کہ ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔
اس کے علاوہ دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی جب کہ یکم تا 10 فروری تک بقیہ حج واجبات ادا کرنا لازمی ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ 89 ہزار 605 مختص ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ اسکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں، بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں یکمشت ادائیگی کرنا ہو گی۔
بیان میں کہا گیا کہ وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی سیکڑوں برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا، خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی، اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز، قربانی کی سہولت دستیاب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری حج پیکج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہے، شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل افراد کو سفر حج کی اجازت نہیں ہو گی۔
اس کے علاوہ ایڈوانس اسٹیج کی حاملہ خواتین سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گی، 12 سال سے کم عمر بچے بھی سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔
بیان میں بتایا گیا کہ درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن، ویب سائٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رہنمائی میسر ہو گی۔


مشہور خبریں۔
26ویں آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر
?️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف
نومبر
ایران کی جنگ میں زیادہ اسلحہ کیوں استعمال کیا گیا ؟
?️ 27 جون 2026سچ خبریں: امریکی جنگی ذخائر پر ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا
جون
یمنیوں کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت
جنوری
بنگلہ دیش میں ایک عبوری حکومت قائم
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی فوج کے کمانڈر جنرل واکر اوز زمان نے میڈیا
اگست
روس اور ایران کا جامع اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر پابندی کا اعادہ
?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ روسی اور
جولائی
ٹرمپ کا ایک اور راز کھلا
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:مائلز ٹیلر، سابق ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکرٹری کرسٹن نیلسن کے سینئر
جولائی
صیہونی میڈیا میں سید حسن نصراللہ کی تقریر کی وسیع کوریج
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے میڈیا نے لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
فروری
دوست تین بار کال یا میسج کا جواب نہ دیں تو انہیں بلاک کردیتی ہوں، بشریٰ انصاری
?️ 14 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی
مارچ