?️
ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید
خیبر پختونخواہ (سچ خبریں) خیبر پختونخواہ میں وزیر داخلہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وامان کے لئے ہم نے بہت ساری قربانیاں دی ہیں لہذا ملکی سلامتی پر ہم کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی بھی دشمن کو ملک کے امن وامان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سرکاری خبر ایجنسی ‘اے پی پی’ کے مطابق اپنے دورہ پشاور کے دوران شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ساتھ مشترکہ طور پر امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیر داخلہ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے امن و امان کے حوالے سے صوبے کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے نے امن و امان کی صورتحال میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان حاصل کرنے کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور خیبر پختونخوا کو تمام ضروری وسائل مہیا کریں گے۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور صوبے بشمول ضم شدہ اضلاع میں میں امن عامہ کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
شرکا نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مزید بہتری کی مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ڈاکٹر ثنااللہ عباسی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ملک میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف سیاسی جلسوں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے چند ماہ کے دوران متعدد بار تھریٹ الرٹ جاری اور سیاسی رہنماؤں کو دہشت گردی کا ہدف بنانے کے خدشات کا اظہار کیا جاچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کی امریکی قرارداد کی قانون سازی کے لیے کوشش
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینئر عہدیدار نے ڈان کو
جولائی
نئی فلسطینی نسل کے نزدیک مزاحمت کا مقام
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حماس کے رہنما اور فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے رکن مشر
مئی
ایرانیوں کو اسرائیل کا حملہ کیسا لگا؟ برطانوی قلمکار
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:برطانوی قلمکار اپنے ایک کالم میں لکھا کہ ایران کے خلاف
اکتوبر
نیٹ فلکس نے سیریز اور فلموں میں جنریٹو اے آئی کا استعمال شروع کردیا
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اپنی سیریز اور فلموں
جولائی
وزیر اعظم کا چند اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال میں غریب
جون
عثمان بزدار نے دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تین سالہ
جنوری
ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری
اگست
اسد قیصر نےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلانے کا عندیہ دے دیا
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا
نومبر