?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں قرضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 3 سال میں پاکستان کے قرضوں میں 16 ہزار ارب کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک کا کل قرض 41ہزارارب تک پہنچ گیا ہے3سال میں بیرونی قرض میں ساڑھے 6ہزارارب کااضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ، جس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ نےاندرونی وبیرونی قرض کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کیں۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ 3سال میں پاکستان کےاندرونی قرض میں 10ہزارارب کااضافہ ہوا، جون 2018 میں ملک کےاندرونی قرض 16ہزارارب تھے اور اگست 2021 تک اندرونی قرض 26 ہزار ارب سے بڑھ گئے۔
وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ 3سال میں بیرونی قرض میں ساڑھے 6ہزارارب کااضافہ ہوا، جون 2018میں بیرونی قرض ساڑھے 8ہزارارب تھا اور اگست 2021تک بیرونی قرض ساڑھے 14 ہزار ارب سے تجاوز کرگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون 2018میں ملک پرکل قرض 25 ہزار ارب روپے تھا جبکہ اگست 2021تک ملک کا کل قرض 41ہزارارب تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ نے گزشتہ 3سالوں میں سود کی ادائیگیوں کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کیں ، جس میں بتایا کہ حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 7ہزار460ارب اداکرچکی ہے ، 3سال میں سرکاری قرضوں میں 14ہزار906ارب کااضافہ ہوا۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ 3سالوں کےدوران سودکی مدمیں 50فیصدادائیگی کی گئی ، جس سے سرکاری قرضوں میں واضح کمی آ رہی ہے، سال2020-21 میں ڈیٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح 4فیصد کم ہوئی، جس کے بعد مالی سال ڈیٹ ٹوجی ڈی پی کی شرح میں 2 سے 3فیصد کمی کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں صیہونی نظریہ
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: ایک عرب محقق نے اپنے ایک کالم میں صیہونیت کے
نومبر
وزیر اعظم کامیاب دورے کے بعد ملک پہنچ گئے
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا کامیاب دورہ
مئی
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت کی اِن کیمرا سماعت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
?️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق
اکتوبر
بوکو حرام کا سرغنہ ہلاک
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:نائیجیریہ کی دہشتگرد تنظیم بوکوحرام اور داعش کے درمیان ہونے والی
جون
آزاد کشمیر میں سردار تنویرالیاس پی ٹی آئی کے قائد ایوان نامزد
?️ 17 اپریل 2022مظفرآباد(سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی
اپریل
یورپی یونین نے اردگان کے 10 سفیروں کو ملک بدر کیا
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے ہفتے کے روز
اکتوبر
جنگ بندی کو تسلیم کرنے کے پیچھے چھپی وجوہات
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: آج اسرائیل ہیوم اخبار نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو
نومبر
لبنان میں امریکی نئی سفیر کون ہے؟
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:لبنان میں امریکہ کے ہاتھوں تین سال تک کشیدگی کو ہوا
فروری