?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ ملک کا طاقتور طبقہ پولیس کو کنٹرول کر رہا ہے،پولیس اسٹیٹ کا تاثر انتہائی خطرناک ہے، حکومتوں پر لازم ہے وہ یقینی بنائیں کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے کام کرے، قانون کے مطابق پولیس کو آزاد اور غیر جانبدار ہونا چاہیئے، عوام کا پولیس پر اعتماد ہی یہ طے کرے گا کہ وہ ایک آئینی ریاست میں رہ رہے ہیں یا پولیس سٹیٹ میں مقیم ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے پولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویئے پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے قتل کے ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کرلی، جسٹس اطہر من اللہ نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے سیتا رام کو بری کیا، جس پر چندر کمار کے قتل کا الزام تھا اور یہ واقعہ 18 اگست 2018ء کو پیش آیا۔
اپنے فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ ’مدعی ڈاکٹر انیل کمار کی بروقت اطلاع کے باوجود پولیس نے دو روز بعد مقدمہ درج کیا جو آئین کی خلاف ورزی ہے، ایس ایچ او قربان علی نے تسلیم کیا کہ اطلاع ڈائری میں درج کی گئی لیکن مقدمہ دفعہ 154 کے تحت درج نہیں کیا گیا، مقدمہ درج نہ کرنا انصاف کی نفی، شواہد ضائع ہونے اور معصوم افراد کے جھوٹے مقدمات میں ملوث ہونے کا سبب بنتا ہے‘۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ’اندراج مقدمہ میں تاخیر کا رجحان تشویشناک ہے، یہ عمل کمزور، غریب اور پسماندہ طبقے کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، پولیس طاقتور طبقے کی خدمت کر رہی ہے نہ کہ عوام کی سروس کرتی ہے اور پولیس اسٹیٹ کا تاثر انتہائی خطرناک ہے‘، سپریم کورٹ نے تمام صوبوں کے آئی جیز کو قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے اور پراسیکیوٹر جنرلز کو مؤثر ایس او پیز بنا کر عوامی اعتماد بحال کرنے کی ہدایت دی۔


مشہور خبریں۔
کشف انصاری نے کیسے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: مشہور ٹک ٹاک اور یوٹیوب شخصیت کشف انصاری نے اپنے فٹنس
جون
وزیرِاعظم سے خیبرپختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے خیبرپختونخوا سے تعلق
اکتوبر
شہباز شریف کا سی پیک منصوبے مقررہ وقت پت ختم کرنے کا عزم
?️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم چین
جون
ملک کی حفاظت کیلئے بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول اعزازات دینے کی منظوری.
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت
جولائی
بائیڈن کے خلاف ریاست مشی گن میں عرب امریکیوں کا غصہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن پر غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت
فروری
چینی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور
فروری
عمر سرفراز چیمہ کی پریس کانفرنس
?️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں عثمان بزدار نہیں
مئی
گرین پاکستان منصوبہ: 2 نہریں سندھ، 2 پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے، معین وٹو
?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو نے کہا
اپریل