?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں 15 اکتوبر سے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے یکم اکتوبر سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 دنوں کے دوران 12 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے اور اگلے تین روز تک قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار رہنے کا امکان ہے،البتہ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کے لیے کتنی سبسڈی دیتی ہے۔
پٹرول کی قیمت 7 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔اضافے کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہو گا۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے 8 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 82 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوں پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 4 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا، یہ قیمتیں 15 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم بڑھانے سے حکومت کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کم ہو کر دو، ڈھائی روپے پر آگئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ گئی ہیں۔ خطے کےمقابلےمیں پٹرول کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں۔ کورونا کی صورتحال نے پاکستان کو متاثر کیا، غریب کو سبسڈی دیں گے۔


مشہور خبریں۔
سابق صیہونی اہلکار: اسرائیل غزہ کی پٹی میں جزوی معاہدے کا خواہاں ہے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے بحران اور مذاکراتی یونٹ کے سابق سربراہ
جون
الجزائر کی سرحد کے قریب موساد کا خطرہ
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی زبان کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ موساد الجزائر
نومبر
آسٹریا کی نئی حکومت کی جانب سے حجاب پر پابندی
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: آسٹریا کی انتہائی فریڈم پارٹی اور اس دراز کی پیپلز
مارچ
عفت عمر کی وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید
?️ 5 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ عفت عمر نے وزیر اعظم عمران خان
نومبر
بائیڈن نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی تردید کی
?️ 22 مئی 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں امریکی صدر جو بائیڈن
مئی
’بونیر کی بیٹی‘: پہلی ہندو امیدوار ڈاکٹر سویرا پرکاش کے بلند عزائم
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈاکٹر سویرا پرکاش ضلع بونیر سے صوبائی اسمبلی کی
جنوری
برازیل کے صدر کا فلسطینی قوم کے بارے میں مؤقف
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: برازیل کے صدر نے فلسطین کے لیے اپنے ملک کی
اکتوبر
نیویارک کے میئر پر ترکی سے رشوت لینے کا باقاعدہ الزام عائد
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے میئر کو ترکی
ستمبر