?️
کراچی: (سچ خبریں) ملک میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں او جی ڈی سی ایل نے کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے، 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ سجاول میں ملا ہے، اس حوالے سے آئل اینڈ گیس کمپنی نے کہا ہے کہ دریافت سے ملک کے گیس ذخائرمیں اضافہ ہوگا، گیس دریافت کے بارے میں او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کیا اور بتایا کہ گیس کا کنواں سو فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔
اس سے قبل پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت کیے، پی پی ایل کی جانب سے سندھ کے ڈسٹرکٹ سجاول میں جھم ایسٹ ون کے مقام پر شاہ بندر سے گیس کے ذخائر ملنے کا اعلان کیا گیا، جھم ایسٹ ون کے مقام پر 2 ہزار 545 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرنے پر ہائیڈرو کاربن کی نشاندہی ہوئی۔
ترجمان پی پی ایل نے بتایا کہ ٹیسٹنگ سے 13۔69 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ اور 236 بیرل یومیہ کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر کی نشاندہی ہوئی، کنویں کی مزید جانچ پڑتال کی جارہی ہے جس کے لیے ماہرین کے زیر نگرانی ڈرلنگ کا عمل جاری ہے، تاہم اس دریافت سے ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور موجودہ توانائی کے بحران میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کے فرق کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
علاوہ ازیں ماڑی پٹرولیم کے غازیج ٹو کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہوچکی ہے، حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غازیج 2 سے سوئی ناردرن کو یومیہ 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی جاری ہے، نئی گیس کی فراہمی سے توانائی کی طلب کو پوراکرنے میں مدد ملے گی، نئی گیس شامل ہونے سے موسم سرمامیں گیس کی طلب ورسد کا فرق کم ہوگا، نئی گیس سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی۔


مشہور خبریں۔
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط کا جائزہ
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: فلسطین کے مسئلے پر امام خمینی اور آیت اللہ خامنہ
جون
سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 خوارج ہلاک، 12 جوان شہید
?️ 13 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر کے دوران
ستمبر
ترکی کا شنگھائی تنظیم میں رکنیت کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک کے جنوب میں جوہری بجلی گھر
ستمبر
امریکی تاریخ کا سب سے کمزور کمانڈر انچیف
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے ایک عوامی سروے کے نتائئج سے
مارچ
عبداللہ ثانی نے جولانی سے کیا کہا؟
?️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: شام کے عبوری دور کے سربراہ احمد الشرع جولانی
فروری
ڈک چینی نے ٹرمپ کی طاقتوں کو ہموار کیا
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ ڈک
نومبر
پنجاب میں سیلاب کی تباہی، دریا بپھر گئے، لاکھوں افراد متاثر
?️ 12 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی
ستمبر
کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 11 اکتوبر 2022سندھ: (سچ خبریں) کامران خان ٹیسوری نے 34ویں گورنر سندھ کی حیثیت
اکتوبر