?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ن لیگ کو قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں معیشت کی تباہی کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے بھی ن لیگ کا ہی شاخسانہ ہیں۔ گیس کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر گیس کنکشن دئیے جاتے رہے، اب ملک میں گیس کی ڈیمانڈ ہر روز بڑھ رہی ہے۔ توانائی کی طلب اور رسد میں توازن لانے کے لیے متبادل ذرائع کی طرف جانا پڑے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں دنیا کا سب سے بڑا ڈومیسٹک گیس پائپ لائن نیٹ ورک ہے،سردیوں میں گیس کی قلت کا ایل این جی کی درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔خیال رہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور حیدر آباد سمیت ملک بھر میں گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا، جو گیس 24 گھنٹوں میں کچھ دیر کیلئے آتی تھی اب وہ بھی آنا بند ہو گئی جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ، گیس کی بندش کے باعث لکڑیوں اور گیس سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر چلی گئیں، لائنوں میں لگ کر لوگ سلنڈر بھروانے پر مجبور ہوگئے ۔
کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ، لیاری میں گزشتہ چار مہینے سے گیس ناپید ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں، علاقہ مکینو ں نے بتایاکہ دھوئیں سے کھانسی اور آنکھوں کے امراض بڑھ گئے ہیں۔سردی کی شدت میں مزید اضافے کے بعد لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں شدید کمی ہوگئی ، کچھ علاقوں میں گیس بالکل غائب ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر میں گیس شارٹ فال 15 سو ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق حکومت نے گیس سپلائی برقرار رکھنے کا وعدہ کیا تھا تاہم جو اب تک پورا نہیں کیا، ایک دو دن میں اگر گیس فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو وہ اپنی ملز بند کرکے سڑکوں پر آ جائیں گے۔راولپنڈی اسلام آباد میں بھی گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے، گھریلو صارفین گیس کی قلت سے پریشانی ہوئی، سلنڈر اور لکڑیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی۔


مشہور خبریں۔
حکومت ابراہیم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچے بھی مت، یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے، حافظ نعیم الرحمان
?️ 1 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا
اکتوبر
امارات صیہونی مجرموں کی محفوظ پناہ گاہ
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی ایک
فروری
آم کی تازگی معلوم کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا
?️ 10 مارچ 2021ٹوکیو(سچ خبریں) پھلوں کی تازگی معلوم کرنا ایک حد تک کافی مشکل
مارچ
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کی عرب دنیا میں واپسی کی ضرورت پر زور دیا
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ عراقی پارلیمنٹ کے
فروری
ملک کے حالات دیکھ کر گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا، شیخ رشید
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ
اگست
اسرائیل لبنان میں 5 نئے فوجی اڈے تعمیر کرنے کا اعلان
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے اسرائیلی فوج کے لبنان کے جنوبی علاقوں
فروری
کیا صیہونی تیسرے انتفاضہ کے منتظرہیں؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:جنین کے فلسطینی کیمپ میں حالیہ کارروائی مغربی کنارے میں ہونے
اگست
روس کی دفاعی صنعت نیٹو کے تمام ممالک سے برتر ہے : پیوٹن کے مشیر
?️ 26 اگست 2026سچ خبریں: روس کے صدر کے مشاور اور مشرقی اقتصادی فورم کی
اگست