?️
لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی صرف اپنے عوام کے مفاد کے لیے بنائی تو سازش ہوئی ، جب احتجاج کی کال دوں تو کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں ، پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے اور کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو ہم حقیقی آزادی کے لیے دُعا کریں گے اور میں آج آپ کی تیاری کروانے آیا ہوں ، 27 رمضان المبارک کو مولانا طارق جمیل دُعا کرائیں گے ، صرف پی ٹی آئی کارکن نہیں بلکہ سب پاکستانی ملک کے لیے دُعا کریں ، گلی ،محلوں ،کوچوں میں پیغام دیناہے کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے اور کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، یہ چوری کے پیسے کو بچانے کے لیے ملک کو غلام بنا دیں گے ، امپورٹڈ حکومت کے لوگوں کا پیسہ، جائیداد اور محلات سب باہر ہیں ، یہ اپنی چوری بچانےکیلئے پورےملک کوغلام بنادیں گے ، یہ اپنے ملک کے لیے کبھی کھڑے نہیں ہوں گے، پہلے ہی امریکہ کی جنگ میں ہمارے 80ہزارافراد مارےگئے ، امپورٹڈحکومت سےامریکہ ہمیں فتح کیےبغیرکنٹرول کرےگا ، امریکہ بوٹ پالش اورچیری بلاسم کےذریعےہمیں کنٹرول کرےگا۔
عمران خان نے کہا کہ پہلے سازش ہوتی ہے پھر مداخلت ہوتی ہے ، جس کے لیے میڈیا پر مہم چلائی گئی کہ حکومت ناکام ہے، کہاگیا کہ اگر تحریک عمران کے خلاف ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان کا سامنا ہوگا، کہاگیا کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے، جو مراسلہ ہمارے پاس آیا تھا اپوزیشن نے کہا یہ جھوٹ ہے۔

Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدو تمہیں سلام‘‘ جاری
?️ 19 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے دھرتی ماں کے لیے
اکتوبر
اسرائیل کے لیے جنگ جیتنے کا تصور کرنا بھی مشکل
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ اس بات کا اعتراف کیا کہ غزہ کے
فروری
نیتن یاہو کی نظر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کا کیا مطلب ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے
نومبر
ایران کا ٹکڑے ٹکڑے ہونا اسرائیل کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے:وال اسٹریٹ جرنل
?️ 17 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے
جنوری
بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے وزیراعظم نے 15 رکنی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 21 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجٹ خسارہ کم کرنے اور عالمی مالیاتی ادارے
جنوری
امریکہ کے ساتھ تاریخی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھائے گا، وزیراعظم
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
جولائی
سعودی عرب کا فرانسوی کمپنی کے ساتھ اہم معاہدہ
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:سعودی حکومت سے منسلک سکوپا ڈیفنس کے سی ای او فوزا
جون
مکہ معاہدے میں ایک اور ملک کی شمولیت پر صیہونی حکومت نگراں
?️ 31 اگست 2026سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ معاہدہ
اگست