?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ملک میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔
رانا ثنا اللہ نے نئے گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے مسائل کا حل ترجیح ہے، خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، حلقے کے تمام دیہاتوں میں جلد گیس کی فراہمی شرو ع ہو جائے گی۔ آپ کے علاقے میں گیس کی لائنیں بچھا دی گئی ماؤں بہنوں کو فائدہ ہو گا، گیس ایل پی جی گیس سے 30 فیصد سستی اور سلینڈر پھٹنے کا خطرہ بھی نہیں، جب اللہ کی مہربانی ہوئی تو گیس ، پیٹرول نکلے گا تو سستا ملے گا۔
مشیروزیراعظم نے کہا کہ نفرت اور انتشارکی سیاست نے ملک کونقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی کے دورمیں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کوعبرتناک شکست دی، آج دنیا میں پاکستان کا ایک مقام ہے، پی ٹی آئی نے کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگایا تھا، کیوں ختم نہیں کی؟
انہوں نے مزید کہا کہ انکی حکومت میں میرے خلاف منشیات کا بے بنیاد کیس بنایا گیا میرے خلاف بنایا گیا منشیات کا کیس فراڈ اورجھوٹ تھا، امید ہے کہ یہ آئی ایم ایف پروگرام کا آخری سال ہوگا، یہ مہنگائی ہماری لائی ہوئی نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ؛ 1ہلاک،7 زخمی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے
اکتوبر
امریکی انٹیلی جنس اداروں کو بائیڈن کا نیا حکم
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین جنگ کے رازوں کے بارے میں پینٹاگون کی متنازعہ خفیہ
اپریل
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے پاکستان کا دورہ کیا
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: بالآخر غزہ کی پٹی اور اسرائیلی قبضے میں 467 دن اور
جنوری
حکومت نے پٹرولیم پر عائد ٹیکس میں کمی کر دی
?️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرول پر
اگست
صیہونی میڈیا: اسرائیل کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار ناقابل یقین ہیں
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جہاں جنگ میں اپنی جانی نقصانات پر
ستمبر
26 ویں آئینی ترمیم سے عام آدمی کو عدالتوں سے جلد انصاف ملے گا، وزیراعظم
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے
اکتوبر
منیبہ مزاری اقوام متحدہ کی ’پائیدار ترقی کے اہداف‘ کی وکیل مقرر
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سماجی کارکن اور اقوام متحدہ ویمن کی نیشنل
اگست