🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک میں اگر کوئی بڑا آپریشن ہوتا ہے تو تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کررہا ہے، دہشت گردوں کےخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر کوئی بڑا آپریشن ہوتا ہے تو تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، ملک میں بھارت ہندوتوا ایجنڈے کےتحت دہشت گردی پھیلا رہا ہے، کشمیر اور سندھ طاس پر پاکستان کی پوزیشن واضح ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سےبات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت خود اپنے موقف میں واضح نہیں، مقتدرہ کہہ چکی ہے کہ سیاسی معاملات میں ہمیں شامل نہ کیا جائے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی کو سیاسی جماعتوں کےساتھ ہی بات چیت کرنی پڑے گی، تحریک انصاف سپیکرآفس کو مذاکرات سے متعلق آگاہ کر دے، ملک استحکام کی طرف جارہا ہے، پی ٹی آئی خود دلدل میں پھنستی جارہی ہے۔ جس کے دل میں چورنہیں ہوتا وہ پولی گرافک ٹیسٹ کروا لیتا ہے، عمران خان پولی گرافک ٹیسٹ نہیں کرا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد کی چینی حکام سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
🗓️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے
اپریل
5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
🗓️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں جیلوں کی تقسیم کا کوئی خاص قاعدہ اور
جنوری
شہید سلیمانی نے فلسطین کے لیے کیا کیا؟عراقی تجزیہ کار کی زبانی
🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: عراق اسٹڈیز سینٹر کے ڈائریکٹر نے اس بات کی طرف
جنوری
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات اور امریکی سیکیورٹی کی کمزوریوں پر ایک نظر
🗓️ 1 اپریل 2021(سچ خبریں) کہتے ہیں کہ دوسروں کا برا چاہنے والے کے ساتھ خود
اپریل
کیا پی ٹی آئی کا احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے؟
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ
جولائی
غزہ جنگ کے خاتمے کے لئے برطانیہ کا منصوبہ
🗓️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:فنانشل ٹائمز نے ہفتے کے روز خبر دی ہے کہ برطانوی
جنوری
استقامتی میزائلوں کے خلاف اسرائیل کی بے بسی
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرحدوں پر جنگ میں
مئی
الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کیے جانے کے تاثر کو مسترد کردیا
🗓️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے
اکتوبر