?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوئےاجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ڈی جی ایم او میجرجنرل نعمان زکریا،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وفاقی قانون فروغ نسیم سمیت دیگر سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کو صوبائی تین سرحدوں کی موجود سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ سرحدوں کی صورتحال سے متعلق بین الصوبائی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی سروے آف پاکستان کی مدد سے سرحدی مسائل حل کرے گی، کمیٹی ان علاقوں میں پولیس، سول انتظامیہ کی صلاحیت بڑھانے پر کام کرے گی۔اجلاس میں کم ترقیاتی علاقے ڈیرہ غازی خان اورراجن پور کی ترقی کے لیے 5 سالہ حکمت عملی کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان 2014ء پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، شرکا نے نیشنل ایکشن پلان کو سائبر سکیورٹی اورانٹیلی جنس کے تناظر میں مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں، سول آرمڈ فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوشوں اور قربانیوں کو سراہا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ڈی جی ایم او میجرجنرل نعمان زکریا،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وفاقی قانون فروغ نسیم سمیت دیگر سیاسی و عسکری قیادت نے اجلاس میں شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو صہیونی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی کوشس مین
?️ 6 نومبر 2025نیتن یاہو صہیونی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی کوشس مین اسرائیلی ذرائع
نومبر
گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
?️ 4 اگست 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں کم
اگست
صہیونیوں کے نزدیک بین الاقوامی رسم و رواج اور قوانین کی کیا حیثیت ہے؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: جنین شہر کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے صیہونی
جنوری
چین، سعودی عرب اور یو اے ای کا قرضوں کے بارے میں اعلان
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب
اگست
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 72 افراد کا انتقال
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے
اگست
ٹرمپ کی روس اور چین کو فوجی حملے کی دھمکی؛سی این این کا انکشاف
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:سی این این نے ایک لیک آڈیو جاری کی ہے
جولائی
اپسٹین کیس کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
?️ 7 فروری 2026سچ خبریں:اپسٹین کیس کی پوری روداد: 14 سالہ لڑکی کی رپورٹ سے
فروری
وزیر خارجہ نے ایران کے نو منتخب صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا
?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے نو
جون