?️
راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں اس بات کا عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں امن خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔
کانفرنس میں عالمی،علاقائی،داخلی سکیورٹی کی صورتحال سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔کور کمانڈر کانفرنس میں کشمیر کی آزادی کےلیے سید علی گیلانی کی جدوجہد ،قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
عالمی، علاقائی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی غورکیا گیا ہے۔ پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور احتیاطی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف کی افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں فوج کے کردار کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے افغانستان سےغیرملکی عملےکےانخلامیں فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطےمیں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے۔
کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کشمیری عوام کیساتھ ہے ، بھارتی ریاستی جبر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے اور پاکستان میں امن خراب کرنےکی تمام سازشوں کوناکام بنایاجائے گا کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیاافغانستان میں بامقصدرابطوں،انسانی ہمدردی کےتحت کرداراداکرے، خطےمیں دیرپاامن کیلئےعالمی برادری کامتحرک کردارضروری ہے، جس پر شرکا نے کہا کہ خطےمیں تمام فریقین دیرپاامن کے لئےباہمی تعاون کوفروغ دیں۔
شرکا نے بھارتی جبرکے خلاف کشمیریوں کے حق خودارادیت سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے تمام فارمیشنزکی پرامن محرم کے لئے کوششوں کوسراہتے ہوئے روایتی ،غیرروایتی خطرات سے نمٹنےکی تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے روایتی،غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں امن تباہ کرنےکی سازشوں کوہرقیمت پرناکام بنادیں گے۔


مشہور خبریں۔
موساد کے افسرخودکشی کیوں کرتے ہیں؟
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اس
دسمبر
نیشنل کانفرنس کی قابض حکام سے زمین حاصل کرنے والوں کے بارے میں وضاحت طلب
?️ 8 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
عین الاسد بیس پر ایرانی میزائل حملے میں ہمارے درجنوں فوجی زخمی ہوئے؛امریکی نیوز ایجنسی کا اعتراف
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج نے عین الاسد بیس پر ایران کے حملے میں
دسمبر
امریکہ غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں شریک ہے۔ ہمیں غزہ میں داخل ہونا چاہیے
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: "صمود” بین الاقوامی یکجہتی بیڑے کے ایک امریکی رکن نے
ستمبر
عراقچی کے بیروت کے سفر کے پیغامات
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: النشرے لبنان ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں ایران کے
اکتوبر
سعودی عرب نے ایک یمنی شہری کو پھانسی دے
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی وزارت داخلہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ
دسمبر
پوپ فرانسیس کے گردوں میں پرابلم؛ حالت نازک
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ویٹی کن نے پوپ فرانسیس کی حالت کے بارے میں
فروری
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ آئی ایم ایف بجٹ تھا:سینیٹر شیری رحمٰن
?️ 23 جون 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے
جون