?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بندکرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم ہونے سے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا گیا ہے جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی بند کرنے کا پلان ہے۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، جن اسٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بند کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورزبندش کی زد میں آئے ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند کردی تھی، وفاقی حکومت چینی، آٹا اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دے رہی تھی۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ایک سرکاری ادارہ ہے جس کی بنیاد 1971 میں رکھی گئی تھی اور اس کے تحت ملک بھر میں 4 ہزار اسٹورز چلائے جاتے ہیں جس کا مقصد عوام کو رعایتی نرخوں پر ضروری اشیا فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ 16 اگست کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر انتظامی اخراجات کو کم کرنے اور ریاستی مشینری کو ہموار کرنے کی غرض سے وفاقی حکومت نے 5 وزارتوں کے 28 محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کا فیصلہ بھی شامل تھا۔
رواں سال اگست میں وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز طلب کی تھیں اور حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب کی سبسڈی بھی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی تھی، جہاں 5 وزارتوں میں اصلاحات سے متعلق بتایا گیا، جن میں کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان، اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اینڈ نیشنل ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ عوامی خدمت میں کارکردگی نہ دکھانے اور قومی خزانے پر بوجھ بننے والے حکومتی اداروں کو مکمل طور پر بند کردیا جائے، یا پھر نجکاری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں اسٹور کے ملازمین نے 3 روز تک احتجاج بھی کیا، بعد ازاں حکومت سے کامیاب مذاکرات اور یوٹیلٹی اسٹورز بند نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
حالیہ جنگوں کے بعد غیر ملکی سیٹلائٹ آپریٹرز کیلئے سخت ضوابط تشکیل دینے پر غور
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروسز کا
جولائی
صدر آصف زرداری کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، فوجی جوانوں، متاثرہ شہریوں کی عیادت
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری کا سی ایم
مئی
نیتن یاہو کبھی نہیں چاہتے تھے کہ حماس غزہ امن معاہدہ قبول کرے
?️ 4 اکتوبر 2025نیتن یاہو کبھی نہیں چاہتے تھے کہ حماس غزہ امن معاہدہ قبول
اکتوبر
کیا ٹرمپ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لا سکیں گے؟
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ
دسمبر
امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کو وینزویلا پر حملہ کرنے کا اختیار دے دیا
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں دو بلوں کی منظوری کے لیے
دسمبر
زیادہ تر یورپی شہری روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے خواہاں
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے خارجہ تعلقات کے شعبے کی جانب سے 11
جون
اردن میں امریکہ کے خلاف مظاہرے
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:اردن کے دارالحکومت امان نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم
نومبر
اسرائیل رونالڈو کے ذریعے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش میں: صیہونی میڈیا
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے کان چینل نے اس حکومت کی وزارت خارجہ
فروری