?️
اسلام آباد(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کی تیسری لہر کا قہر جاری اور ایک مرتبہ پھر اس لہر نے شدت اختیار کرلی ہے اور گزشتہ ایک روز میں اس وبا سے مزید 32 اموات جب کہ 2 ہزار 664 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 40 ہزار 564 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک میں اب تک کئے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 94 لاکھ 85 ہزار 702 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 664 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہو گئی ہے، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار179، پنجاب میں ایک لاکھ 85 ہزار468، بلوچستان 19 ہزار 206، خیبر پختونخوا 75 ہزار 725، اسلام آباد میں 47 ہزار710، آزاد کشمیر 10 ہزار952 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا وبا نے مزید 32 افراد کی جان لے لی ہے۔ اس طرح ملک میں اس وبا سے مصدقہ اموات 13 ہزار 508 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وبا سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہورہی ہے جہاں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار753 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا 2 ہزار153، اسلام آباد میں 524، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے مزید ایک ہزار 275 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے۔ اس طرح ملک میں اب تک 5 لاکھ 70 ہزار 571 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 21 ہزار 121 فعال مریض ہیں جن میں سے ایک ہزار 805 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اسدعمرکی زیرصدارت این سی اوسی کااجلاس ہوا جس میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ این سی اوسی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر سنگین ہوتی جارہی ہے اور کورونا کیسز میں اضافے کی شرح 5 سے 6 فیصد ہوچکی ہے۔ اسلام آباداور پنجاب کے کچھ علاقوں میں زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بھی کیسز رپورٹ ہورہےہیں، پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز باعث تشویش ہیں، بڑے شہروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں، اس کے علاوہ مختلف ممالک کے سفر پر مزید پابندیوں پرغور کیا گیا تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
صومالی لینڈ کی طرف تل ابیب کے متنازعہ اقدام کی وجوہات
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: سابق مصری فوجی اہلکار اور سٹریٹجک امور کے ماہر سمیر
دسمبر
چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کا خطرہ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: حالیہ دنوں میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی
اگست
میکسیکو میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 2 اگست 2026سچ خبریں: میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہونے والے ایک مظاہرے میں
اگست
مقامی حکومتوں کے بغیر بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے، ریاست کمزور ہوگی۔ ملک احمد خان
?️ 1 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے
دسمبر
مغربی کنارے میں E1 سیٹلمنٹ پلان پر دستخط کی تقریب میں نیتن یاہو کی بکواس
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس
ستمبر
روس کے کون سے علاقے تاما ہاک میزائلوں کی زد میں ہیں
?️ 16 اکتوبر 2025روس کے کون سے علاقے تاما ہاک میزائلوں کی زد میں ہیں
اکتوبر
مغرب دوسرے ملکوں کے ساتھ کیسے چالیں چلتا ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغرب "یوکرین امن
ستمبر
سوڈان میں لاکھوں لوگ آگ بگولہ
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: طارق ابو شوریٰ العالم کے نامہ نگار نے مزید اطلاع
نومبر