?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ تین چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 999 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 834 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 50 ہزار 686، سندھ میں 4 لاکھ 94 ہزار 64، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 996، بلوچستان میں 33 ہزار 682، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 437، اسلام آباد میں ایک لاکھ 10 ہزار 243 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 726 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ 32 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 449 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 60 ہزار 407 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 675 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب ملک میں اومی کرون کے پھیلاؤ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز کورونا کے علاج کے لئے چینی دوا کے کامیاب ٹرائیل کی تکمیل کا اعلان پیر کو ہوگا۔
ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی کے سینٹر فار بائیوایکویلینس اسٹڈیز اینڈ کلینکل ریسرچ کے تحت کویڈ19 کے مریضوں کے علاج کے لئے ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن ’جن ہُوا قنجن گرینولس‘ کا پہلی مرتبہ کامیاب کیلنکل ٹرائیل کا اعلان پیر (17 جنوری) کی صبح بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی میں ایک تقریب کے دوران کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
حماس کو اسرائیل کا جواب موصول، فلسطینی مطالبات نظرانداز
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:حماس نے اسرائیل کا ویٹکاف منصوبے پر جواب موصول کر لیا
مئی
امریکی کمانڈوز اسرائیل میں موجود، وجہ ؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع نے کہا ہے کہ امریکی کمانڈوز
نومبر
حماس کی جانب سے یمنیوں کا شکریہ
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس نے اتوار کی صبح ایک بیان میں یمنی
دسمبر
نئے بیلسٹک میزائل سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نئے بیلسٹک میزائل کے
نومبر
وزیر خارجہ کا اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی
اگست
توشہ خانہ ون کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی
اکتوبر
جنگ میں یوکرینی فوج کی حالت،وائٹ ہاؤس کیا کہتا ہے؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے
جولائی
1200 یمنی اب بھی قید میں
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صنعا میں انسانی حقوق کے ایک ادارے نے یمنی قیدیوں کے
مئی