?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ یومیہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی جبکہ مجموعی طور پر 21 لاکھ لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد ویکسینیشن کی گئی وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز ایک لاکھ 17 ہزار 852 ویکسین دی گئیں جس کے بعد مجموعی طورپر 21 لاکھ افراد کو ویکسین دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رجسٹریشن کرتے ہوئے دیکھنا اچھا ہے اسد عمر نے کہا کہ 40 سال سے زائد عمر کے لوگ ویکسین کے لیے اندراج کرارہے ہیں جو اچھی بات ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی کہا کہ 27 اپریل کو ایک دن میں ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ویکسین کی خوارکیں فراہم کی گئیں۔
انہوں نے پاکستان میں جون تک 78 فیصد ویکسین حکومت نے خود خریدی ہے۔اس سے قبل اسد عمر نے اپریل میں کہا تھا کہ سرکاری مراکز میں 13 لاکھ افراد کو ویکسین فراہم کی گئیں۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں پہلی بار ایک روز میں وبا سے 200 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 5 ہزار 292 افراد کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا جبکہ 201 مریض انتقال کر گئے۔
وائرس کی تشخیص کے لیے گزشتہ روز مجموعی طور پر 49 ہزار 101 ٹیسٹ کیے گئے جس میں نتائج مثبت آنے کی شرح 10.7 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز 88 ہزار 207 تک پہنچ چکے ہیں۔
ملک میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس نے 8 لاکھ 10 ہزار 231 افراد کو متاثر کیا ہے جن میں سے 17 ہزار 530 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں؛ وجہ؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کو، جنگ کے آغاز کے 100ویں دن کے موقع پر،
جنوری
امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرے پچھلے 50 سالوں میں بے مثال
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکی جریدے ٹائم نے اپنے سرورق پر غزہ کی پٹی پر
مئی
آرمینیائی قوم کے قتل عام کو نسل کشی قرار دینے کا معاملہ، ترک صدر نے امریکی صدر پر شدید تنقید کردی
?️ 27 اپریل 2021انقرہ (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خلافت عثمانیہ کے
اپریل
شام میں داعشیوں کے بارے میں عراقی حکام کا ظہار خیال
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:عراقی قومی سلامتی کے مشیر، قاسم الاعرجی نے زور دیا کہ
جون
حماس کو شکست دینا ناممکن ہے: صیہونی جنرل
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے کہا کہ فوج
جولائی
آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فرازکا کہنا ہے
مئی
میرے متعلق چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے:سابق چیف جسٹس
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے خلاف چلنے
نومبر
وزیرِ تعلیم کورونا وائرس میں مبتلاہو گئے
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا
مئی