ملکی معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں پیار سے چلتی ہے: بلاول بھٹو

?️

لاہور:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چل سکتی، پیار سے چلتی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پنجاب کی بزنس کمیونٹی سے کچھ سیکھنےکاموقع ملے ، تاریخ کوغلط انداز میں پیش کیا جاتاہے، بزنس کمیونٹی کی مثبت تجاویزکا خیر مقدم کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کاملکی معیشت میں اہم کردارہے، پیپلزپارٹی نے سی پیک کی بنیاد رکھی، بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، چین پاکستانی اشیا کو اپنے ملک میں متعارف کرانا چاہتا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ تاجر برادری کےمسائل حل کرانے میں کردار ادا کرتے رہیں گے، پیپلزپارٹی نے سی پیک کی بنیاد رکھی ، ہم نے اپنی حکومت میں ایکسپورٹ کے مواقع پیدا کیے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ فخر ہے ہم چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم بھی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، تاجر برادری برآمدات بڑھانے کی کوشش کرے، ہم سب چاہتے ہیں پاکستان کےٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ڈنڈے کے زور پر معیشت چلانے کی کوشش کی، ملکی معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چل سکتی، پیار سے چلتی ہے، وفاق سیلز ٹیکس آن گڈز کی ذمہ داری صوبوں کو دے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم ٹارگٹ پوراکرتےہیں تو سارے پیسے وفاق کو دینے کیلئے تیار ہیں، وفاق ہمارے پیسوں سے اپنی معاشی مشکلات دور کرسکے گا، وفاقی حکومت کی مشکلات کودور کرنا کسی ایک صوبےکا کام نہیں۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ بجلی کےمسائل آج کے نہیں ہیں، وزیراعظم اوران کی ٹیم معاشی استحکام کیلئےکوشاں ہے، وزیراعظم سینٹرلائزیشن اورہم ڈی سینٹرلائزیشن پریقین رکھتے ہیں، ہم نے خیرپور اکنامک زون بنایا جو ترقی کررہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز آئی ایم ایف پر نہیں ڈال سکتے، ہمیں اکنامک زونز کو بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، وفاقی حکومت کےساتھ مل کر مشکلات کو دور کریں گے، وزیراعظم کی نیت یہی ہے کہ ملکی مسائل دور کریں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سےصوبوں تک کاروبارکووسعت ملےگی، پرائیویٹ سیکٹرکےساتھ مل کر کام کرنےسےمعیشت کو تقویت ملےگی،وسائل کوبروئےکارلاکرملکی معیشت کومضبوط سےمضبوط تربنانا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ہتھیار اٹھا لو:سینئر ربی کا صیہونیوں سے خطاب

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:حالیہ شہادت طلبانہ کارروائی کے بعد، مقبوضہ فلسطین میں سیفرڈیم کے

فرانس،آزادی، اسلام دشمنی اور ہولوکاسٹ

?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:      فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں ایک بار

رضاربانی کا تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی پالیسی پر نظر ثانی کامطالبہ

?️ 12 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ٹی

نیتن یاہو کے جانے کا وقت آگیا ہے

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم کے اقتدار میں رہنے کے لئے حالیہ اقدامات

وینزویلا کے نکولس مادورو تیسری بار منتخب 

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکٹورل کونسل نے اعلان کیا کہ 80% ووٹوں

صہیونی فوجی جنگ کے خوف سے خود کو معذور بنا رہے ہیں

?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی

پاکستان کے وزیر مذہبی امور: مذہبی سیاحت کے انتظام کے لیے ایران کے ساتھ رابطہ کاری کو مضبوط کیا جائے گا

?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر مذہبی امور نے تہران میں ایران، پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے