?️
لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی کی نسبت جون میں مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد کمی ہوئی،مالی سال 2020-21 میں مہنگائی کی اوسط شرح 8.90 فیصد رہی، جون میں شرح 9.70 فیصد ریکارڈ کی گئی، مئی کی نسبت جون میں مہنگائی میں 0.24 فیصد کمی ہوئی، ایک سال میں شہروں میں انڈے 32.88 فیصد ،خوردنی گھی 23.75 فیصد ،مصالحہ جات23.27 فیصد ،کوکنگ آئل 21.93 فیصد ،ٹماٹر 19.67 فیصد ، گندم 18.99 فیصد، گوشت 16.66 اور دودھ 14.19 فیصد مہنگاہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں شہروں میں دال مونگ 20.17 فیصد سستی ہوئی، آلو 16.42 اور پیاز 5.07 فیصد سستے ہوئے، دیہی علاقوں میں سالانہ بنیادپر انڈے 37.97 فیصد مہنگے ہوئے، اسی عرصے میں کوکنگ آئل 30.81 فیصد مہنگاہوا، خوردنی گھی 26.84 فیصد، ٹماٹر 23.86 اور گندم 20.09فیصد مہنگی ہوئی، دیہی علاقوں میں سالانہ بنیاد پر چینی 20.69 فیصد مہنگی ہوئی۔
چاول 9.98 فیصد مہنگے ہوئے، دیہی علاقوں میں دال مونگ 25.23 فیصد اور آلو 19.38 فیصد سستا ہوا، پیاز 12.73 فیصد,پھل 11.77اور دال مسور2.59 فیصد سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے طابق جون میں شہروں میں ماہانہ بنیاد پر ٹماٹر 28.94 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز 14.97فیصد، انڈے 4.37 اور سبزیاں3.11 فیصد مہنگی ہوئی، ماہانہ بنیادوں پر گوشت 2.85 فیصد اور گندم 1.52 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر شہروں میں چکن 36.86 اور پھل 20.07 فیصد سستے ہوئے، دال مونگ 6.10 فیصد، دال چنا 1.82 اوردال ماش 1.24 فیصد سستی ہوئی، دیہی علاقوں میں ٹماٹر 26.76 اور سبزیاں 9.09فیصد سستی ہوئی، انڈے 4.72فیصد، گندم 3.11 اور گڑ 2.49 فیصد سستا ہوا، ماہانہ بنیاد پر دیہی علاقوں میں چکن 32.50 فیصد سستاہوا، دیہی علاقوں میں پھل 12.58فیصد,دال مونگ 7.92 اور دال ماش 2.12 فیصد سستی ہوئی۔


مشہور خبریں۔
ای وی ایم سے اپوزیشن گھبرا جاتی ہے کیوں کہ ان کا انتخآبی طریقہ دھاندلی ہے
?️ 28 نومبر 2021جہلم (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان میں تقریب سے
نومبر
جنگ بندی کے معاہدے سے صہیونیوں کی شرمناک ناکامی
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ رات قطر کی سفارتی سروس کے سربراہ نے ایک
جنوری
شامی ارب پتی رامی مخلوف کے خلاف عدالتی حکم جاری
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات میں مقیم شامی ارب پتی رامی مخلوف نے
ستمبر
پیرس اولمپکس، غزہ اور فلسطین دفاعی میدان
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کا مسئلہ، مغربی ایشیا کے سب سے پیچیدہ مسائل
جولائی
ہیرس اور ٹرمپ مناظرے کرنے پر متفق
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں اس سال ہونے والے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک
اگست
عربی زبان کے میڈیا میں سرفہرست افزودگی کے عمل کو برقرار رکھنے پر قائد کا زور
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: عرب میڈیا نے امام خمینی (رہ) کی 36ویں برسی کے
جون
امریکہ دہشت گرد گروہوں کو شام کے خلاف اکساتا ہے:روس
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے شام کے قدرتی
فروری
بن سلمان بیجنگ سرمائی اولمپکس سے کیوں غیر حاضر ہیں؟
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے
مارچ