مفتاح اسماعیل نے کے پی حکومت کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو ملاقات کیلئے بلا لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کی جانب سے دو خط لکھنے کے بعد بلا آخر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کیلئے بلا لیا۔

نجی ٹی وی  نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مفتاح اسماعیل نے تیمور جھگڑا کو پیر کو ملاقات کیلئے بلایا ہے،صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے 6 جولائی کو وزیر خزانہ کو پہلے خط لکھا تھا۔

پہلے خط پر کوئی پیشرفت نہ ہونے کے بعد تیمور جھگڑا نے دوسرا خط لکھا،خط میں ضم شدہ اضلاع اور بقایا جات کی مد میں 100 ارب دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ 21 ارب روپے پہلے سے ہی کے پی حکومت کے پاس ہیں،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آج آئی ایم ایف حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کریں گے،وزیر خزانہ کے پی حکومت کے لکھے گئے خط پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیں گے،آئی ایم ایف کو صوبے کے مالیاتی ایشوز حل کرنے کی پیشرفت پر آگاہ کیا جائے گا۔

قبل ازیں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو آڑے ہاتھوں لیا،شوکت ترین نے کہا ہے کہ مفتاح صاحب اگر آپ بجٹ سے اب تک کے پی کے حکومت کے خدشات کو دور کرتے تو تیمورجھگڑا آپ کو خط نہ لکھتے۔ شوکت ترین نے کہا کہ شُتر مرغ نہ بنیں اور اپنی تمام ناکامیوں کا الزام پی ٹی آئی پر ڈالنے کے بجائے ان کو حل کریں۔آپ کی ناکامیوں کو اب آپ کے اپنے ساتھی بھی اجاگر کر رہے ہیں،بہتر ہے کہ مسئلے کو حل کریں۔

اسد عمر نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو پا رہا،وہ ناکامی سارا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی مشہوری تو نوازشریف بیان کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری کو آج بھی پیش نہیں کیا گیا

?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد:  (سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن کیس کی سماعت

سعودی عرب اسلام کے ساتھ برسرپیکار ہے:یمنی مفتی

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:یمنی مفتی نے سعودی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ

صدر مملکت عارف علوی کی قومی ٹیم کو مبارک باد

?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کے خلاف کرکٹ میچ میں تاریخی

ہمارا گولہ بارود ختم ہو رہا ہے:یوکرین

?️ 12 جون 2022یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف نے فرنٹ لائن پر

امریکی کانگریس ارکان کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے نام خط

?️ 20 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

ابھیشیک بچن کی کامیابی سے سرجری ہوگئی

?️ 26 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن  فلم کی

کیا ٹرمپ کی صدارت امپریالزم کی واپسی ہے؟اکانومسٹ

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:معروف جریدے اکانومسٹ نے اپنے تازہ ترین شمارے میں ڈونلڈ ٹرمپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے