?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف ہونے والی کاروائی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک کے خلاف کارروائی انسداددہشت گردی قانون کے تحت کی انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا اورسڑکوں پرتشدد کرنے سمیت عوامی اورقانون نافذ کرنے والوں پرحملہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ وہ عوام کویہ واضح کردیں کہ حکومت نے تحریک لبیک کےخلاف کارروائی انسداددہشت گردی قانون کے تحت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ایل پی کے خلاف کارروائی اس لیے کی کیونکہ انہوں نے ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا اورسڑکوں پرتشدد کرنے سمیت عوامی اورقانون نافذ کرنے والوں پرحملہ کیا۔ اس تناظرمیں کوئی بھی قانون اورآئین سے بالاترنہیں ہوسکتا۔
اس سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک اسلاموفوبیا اورنسل پرستی میں ملوث انتہا پسند سن لیں حضوراکرمﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، بیرون ملک انتہا پسند ایک ارب 30 کروڑمسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچاتے ہیں، مسلمان سب سے زیادہ پیار اوراحترام حضوراکرمﷺ کا کرتے ہیں، ہم بے حرمتی کو برداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مغربی دنیا نے ’ہولوکاسٹ‘ کے بارے میں کسی بھی منفی تبصرے پرپابندی لگائی، مغرب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ توہین رسالت کرنے والوں کے لیے یہی معیاراپنائیں، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزپیغامات پھیلانے والوں کے لیے بھی سزا کا یہی معیار ہونا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
طویل المدتی منصوبہ بندی ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھتی ہے
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طویل
مئی
جنرل سلیمانی کا قتل عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے: پاکستانی سیاستداں
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستان میں مسلم لیگ ق کے نائب ترجمان نے قدس فورس
دسمبر
17 جولائی سے پہلے پی ٹی آئی کو لاہور ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا
?️ 16 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر
جولائی
نیتن یاہو کو بائیڈن کے خفیہ پیغام کی تفصیلات کا انکشاف
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ چند دنوں کے واقعات کے بعد صیہونی
مارچ
چلی کے عوام کی فلسطین کے مظلوموں کی حمایت
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: چلی کے عوام کے ایک گروپ، اراکین پارلیمنٹ اور سابق
اکتوبر
کیا ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ جیل نہ جائیں؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی قانونی ماہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل نہ بھیجنے
اگست
ایکس پر لائیکس کو خفیہ کردیا گیا
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پوسٹس کے لائیکس کو
جون
سیاسی انتشار ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، شاہد خاقان عباسی
?️ 1 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان
مئی