معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت بہم پہنچانا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حکومت پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر مؤثر اور جامع عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کرے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتیں وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں، باہمی تعاون سے ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان کو مزید کارآمد بنایا جائے۔

مشہور خبریں۔

امارات اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ 

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن میں میدانی جھڑپوں میں شدت کے ساتھ، متحدہ عرب امارات

بن گوئیر کے لامحدود تنازعات؛ نیتن یاہو کی کابینہ کا سب سے بڑا چیلنج

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: نیتن یاہو کی سربراہی میں قائم صیہونی حکومت کی کابینہ

حماس کا العربیہ کے جعلی دعووں پر شدید ردعمل

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: سعودی میڈیا نیٹ ورکس کا صیہونی ریژیم کے ہم نوا

نابلس میں شہادت کے مقام پر آج تین فلسطینی شہداء کی تصویروں کی بارش ہوئی

?️ 13 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے نابلس میں قابض صہیونی فوج کے ساتھ مسلح

ٹرمپ کے حکم پر سی آئی اے ڈائریکٹر کے روس کے خفیہ دورے کی تفصیلات

?️ 28 اگست 2026 سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ

سینٹکام کا 11 علاقائی ممالک کے فوجی حکام کے ساتھ اجلاس

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ، جسے خود خطے میں عدم استحکام اور جنگی کشیدگی کا

درآمدات پر پابندی سے کاروباری برادری شدید پریشانی میں مبتلا ہے، تاجر رہنما

?️ 14 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ملک میں کاروباری سربراہان مالی بحران کا شکار حکومت

حزب اللہ کی جانب سے العصف المأکول جنگ کے دوران صہیونی حکومت کے خلاف کارروائیوں کے جامع اعداد و شمار 

?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں:حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیت کے خلاف 45 روزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے