?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی ٹیم کے ساتھ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور ریٹنگ میں بہتری کی امید ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے معروف عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ کی ٹیم کے ساتھ ورچوئل اجلاس کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کی معاشی صورت حال، اصلاحاتی اقدامات، اور معاشی استحکام کی جانب ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ اہم ورچوئل اجلاس آج منعقد ہوا جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔
وزیر خزانہ نے موڈیز کی ٹیم کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت حالیہ جائزہ کامیابی سے مکمل کیا، جس کے نتیجے میں دوسری قسط جاری ہوئی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے پاکستان کی معیشت میں مہنگائی میں نمایاں کمی، پالیسی ریٹ میں نرمی، روپے کی قدر میں استحکام، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، ترسیلات زر میں اضافہ اور جون کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر کے 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے جیسے مثبت اشاریے بھی پیش کیے۔
وزیر خزانہ نے بجٹ میں شامل مالیاتی اقدامات، تجارتی اصلاحات، برآمدات پر مبنی ترقی اور کفایت شعاری پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے امریکا کے ساتھ ترجیحی ٹیرف تک رسائی کی بات چیت کو بھی تعمیری اور مثبت قرار دیا، محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ سے ایک ارب ڈالر کا کمرشل فنانسنگ معاہدہ کیا ہے، جب کہ پانڈا بانڈ کے اجرا اور یوروبانڈ مارکیٹ تک دوبارہ رسائی کی تیاری بھی جاری ہے۔
ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں بہتری کے لیے وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل اصلاحات، ٹیکنالوجی کا استعمال اور سخت مانیٹرنگ پر زور دیا اور بتایا کہ وزیر اعظم ذاتی طور پر ان اصلاحات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ان کا ہدف آئندہ 2 برس میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 13 تا 13.5 فیصد تک لے جانا ہے، موڈیز ٹیم کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم نے دیے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ معاشی اصلاحات، نجکاری اور ادارہ جاتی بہتری کے حکومتی اقدامات عالمی سطح پر تسلیم کیے جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی، عالمی اعتماد کی بحالی اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں سے جڑنے کے عمل میں پوری سنجیدگی سے آگے بڑھ رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب نے خود مختار تنظیم کی سکیورٹی فورسز کو دھمکی دی
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس
ستمبر
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان ایک اچھا سیاستدان ہے،مفتاح اسماعیل
?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی
جنوری
نئے امریکی منصوبے کے خلاف فلسطینی مزاحمت کا نیا موقف
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں اعلان کیا ہے کہ
فروری
صہیونی یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط
?️ 11 ستمبر 2025صہیونی یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط یمن کی
ستمبر
مقبوضہ فلسطین میں خوفناک آتشزدگی؛ امونیا کے ٹینکوں میں دھماکے کا خطرہ
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ شمالی فلسطین میں آج صبح لگنے والی آگ آہستہ آہستہ
نومبر
بکنگھم پیلس کے دروازے سے کار ٹکرانے کی سزا
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: برطانوی میڈیا نے بکنگھم پیلس کے داخلی دروازے سے کار
مارچ
بھارتی آرمی چیف کا سیز فائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر بابر افتخار نے
فروری
مراکش اور صییہونیوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صنعتی اور تجارتی املاک کے دفتر کے مراکشی ڈائریکٹر اور اسرائیلی
جولائی