معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جرم، دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کرینگے۔ سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے، دہشتگردوں کو قوت بازو سے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب یا مذہبی جواز نہیں، دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم قومی یکجہتی اور عزمِ اتحاد سے اس کا جواب دیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں گے، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کو قانون اور قوتِ بازو کے ساتھ انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کے تحفظ کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا کشمیریوں کی ’حق خودارادیت‘ کی حمایت کا اعادہ

?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں کی کشمیر پر غیر قانونی طور

الکیشن میں ہماری عوام کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟حافظ نعیم الرحمٰن کی زبانی

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے

تمام اتحادی جماعتیں متفق ہیں انتخابات آئین کے مطابق جلد از جلد ہونے چاہئیں، اعظم نذیر تارڑ

?️ 6 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہا

پاکستان نے افغانستان کے امور کے لیے نیا نمائندہ مقرر کیا

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ آصف علی

عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر

سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر عرب ممالک کا ردعمل

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عرب ممالک نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہائی

سعودی عرب صیہونیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے درپے

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک "نجباء” کے ترجمان نے سعودی شیعہ

حکومت کے 27ویں ترمیم کے ڈرافٹ پر پارٹی سے مشاورت کریں گے۔ شیری رحمن

?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے