معرکہ حق سے سرشار قوم 79 واں یوم آزادی تاریخی انداز میں منائے گی۔ مریم اورنگزیب

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر 79 ویں یوم آزادی کی تیاریاں قومی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے بیان میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 14 اگست کو وزیراعلی مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے جشن آزادی مثالی انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے، معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم 79 واں یوم آزادی بھی تاریخی انداز میں منائے گی۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اضلاع کے درمیان جشن آزادی پر خوبصورت چراغاں کرنے کا مقابلہ جاری ہے، آزادی فلوٹس کا بھی مقابلہ ہوگا، سب سے خوبصورت فلوٹ سجانے اور بہترین چراغاں پر انعام دینگے، سب سے زیادہ خوبصورتی سے سجائے گئے بازار کو بھی انعام ملے گا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تحفظ آزادی کے احساس نے حصول آزادی کے جشن کو دوبالا کر دیا ہے، نوجوان اور بچوں کا جوش و جذبہ قابل تحسین ہے، تعلیمی ادارے اور شہری تنظیموں کی جشن آزادی سے متعلق سرگرمیوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے 14 اگست کی تیاریوں میں اشتراک عمل سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سائفر کیس سزا معطلی کی درخواست: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر میرٹ پر دلائل سننے کا فیصلہ

?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی

فضائی تصویر لینے کے لیے سیٹلائٹ کا بہترین متبادل

?️ 1 جنوری 2022کولاراڈو(سچ خبریں) جب بھی زمین کے وسیع رقبے کی تصاویر کی بات

روسی ہتھیاروں کی رینج میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے :مدویدیف

?️ 13 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدویدیف نے ملک کے

ایران میں حکومت کی تبدیلی کی ناکامی واشنگٹن میں حکومت کی تبدیلی کا باعث بنی 

?️ 4 نومبر 2026سچ خبریں: امریکی سیاسی تجزیہ کار ساگار انجتی نے ڈیموکریٹس کی وسط

شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کیلئے 25 ہزار روپے امداد کا اعلان

?️ 19 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارش

افغان امن میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا: گورنر پنجاب

?️ 3 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ افغان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن

ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے وینس کا نیا اقدام

?️ 29 اکتوبر 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے