?️
نیویارک(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے، ہم بھارت سے جنگ نہیں چاہتے معاملات میں بگاڑ بھارت نے پیدا کیا اور اس کا ازالہ بھی بھارت کو ہی کرنا ہے۔فلسطین کی طرح کشمیر بھی سلاتمی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت مذاکرات سےراہ فرار اختیار کررہا ہے، بھارت سےجنگ نہیں چاہتے مگر پانچ اگست2019کےاقدامات سےمعاملات بھارت نےبگاڑے اور معاملات میں بگاڑکا ازالہ بھی بھارت کوہی کرناہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی طرح کشمیر بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے اور میں نے سلامتی کونسل کو 13 خط لکھے ہیں۔ کشمیر کا مقدمہ بھی پیش کر چکا ہوں، مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کے نام پر لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی فیصلوں میں حصہ دار بنائیں گے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔دورہ نیویارک کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی این سی اینکر کو آئینہ دکھایا اور دوٹوک جواب دیا کہ کس طرح اسرائیل عالمی میڈیا کو کنٹرول کررہا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا نے فلسطینوں کو منصفانہ کوریج نہیں دی ، مقامی افراد کی رپورٹ نے دنیا کو جھنجھوڑا، مقبوضہ کشمیر میں بھی یہی سب ہورہا ہے۔
امریکی ٹی وی اینکر نے شاہ محمود قریشی کی گفتگو کو یہود مخالف بیانیہ قراردیکرمستردکرنے کی ناکام کوشش کی ، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا میں یہ تاثرقائم ہےجسےمتوازن کوریج کے ذریعےردکیا جانا چاہیئے، غزہ کی تباہی پرمقامی افرادکی ویڈیواورتصاویرنےعالمی ضمیر کو ہلا کررکھ دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کی ویڈیوز اورتصاویر دیکھ کرسڈنی سےبرسلز تک عوام سڑکوں پر نکل آئے ، لندن،نیویارک اورشکاگومیں لوگ فلسطینیوں پرمظالم کیخلاف باہر نکلے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو ظلم وستم ڈھایا جارہا ہے کیا اس پر عالمی میڈیا نےتوجہ دی، کشمیر میں ہونےوالےمظالم کو بھی دنیا کے سامنےلایا جائے۔


مشہور خبریں۔
ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان میں 90 کی دہائی کی غلطیاں دہرائی جائیں: وزیر خارجہ
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
اگست
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف مشترکہ تحریک عدم اعتماد سیاسی پختگی کی علامت ہے، احسن اقبال
?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن
اکتوبر
روس کو یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ماسکو نے پاکستان کی جانب سے یوکرین کو
فروری
ترکی اور اردگان کے سب سے اہم حریف کو ختم کرنے کا منظرنامہ
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں حکومت اور حزب اختلاف کی سب
فروری
پاکستانی وزیر خارجہ کی نیٹو کے سکریٹری جنرل سے ملاقات ؛ افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے نارتھ برسلز کے اپنے دورے کے دوران
دسمبر
ٹیکنو کا اسپارک 20 پلس متعارف
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو نے اپنی
جنوری
ایرانی میزائلوں نے تل ابیب اور حیفا کو بنایا نشانہ
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ایرانی میزائلوں نے تل ابیب اور حیفا کے اہم مقامات
جون
نیتن یاہو کے اہداف کو جاننے کے لیے امریکی وزیر خارجہ کا مقبوضہ علاقوں کا دورہ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:بنجمن نیتن یاہو کی نئی کابینہ کی پالیسیوں کے بارے میں
جنوری