?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اعتراف کیا ہے کہ معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مختصر اور طویل مدت کے لیے منصوبے تیار کرلیے گئے ہیں تا ہم ان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کیے گئے بعض فیصلوں سے آئی ایم ایف خوش نہیں اس کے لئے اس کی کچھ شرائط ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے لیے مزید آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ، اسی مقصد کے حصول کے لیے ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے سے روکا گیا ہے ، حکومت معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے کوششیں کرتی رہے گی تاہم اس کے لیے آئی ایم ایف کی کچھ شرائط ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجروں کے مفاد میں معاشی پالیسیوں کو بہتر بنایا گیا، معاشی پالیسیاں بہتر ہوں گی تو تاجروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ سرمایہ کاری کریں گے، جس کے لیے تاجروں کو مطمئن کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے لیے حکومت نے بجٹ میں تاجروں کو سہولیات دیں اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے ، ماضی میں پاکستان نے کئی ملکوں کی معیشت بہتر کرنے میں کردار ادا کیا ، مقاصد اچھے ہوں تو منزل بآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے کسانوں کو کاروبار کیلئے مالی مدد فراہم کرنے اعلان کردیا ، وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی مدد دیں گے ، نچلے طبقے کے 40 لاکھ خاندان کو کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کریں گے جب کہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی مدد دیں گے، اس کے علاوہ صوبوں کے عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں بھی شامل کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، نیشنل بینک کے سربراہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
حکومت نے اربوں روپے کا بجٹ مختص کر دیا ہے اور 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضوں کو کامیاب پاکستان کے بینر تلے لایا جائے گا جب کہ ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات کو بھی کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مذکورہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک گیر سطح پر عوامی فلاح کے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور وزیر خزانہ سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور پروگرام چند دنوں میں لانچ کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا اور حکومت ہر خاندان میں سے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی ، منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو کم خرچ ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا اور مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے ہو گا۔


مشہور خبریں۔
جسے میرے کام سے اعتراض ہوگا، اس سے شادی نہیں کروں گی، یشما گل
?️ 2 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے واضح کیا ہے کہ وہ
مارچ
لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف درخواستوں پر سماعت
?️ 1 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے خلاف درخواستوں
جون
ایرانی وزیر خارجہ کے معاون کی امریکہ کے ساتھ مفاہمت پر وضاحت
?️ 15 جون 2026 سچ خبریں: کاظم غریب آبادی، معاون وزیر خارجہ ایران نے قومی
جون
یوم مزدور کے مظاہروں میں فرانسیسی پولیس کا بھاری نقصان
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ یوم مزدور کے
مئی
یمن میں صیہونیت کے خلاف طوفان؛ غزہ کی حمایت میں عوامی سمندر اور مسلح مزاحمت جاری
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:یمن کے عوام نے ایک بار پھر ہفتہ وار ملین
مئی
امریکہ کے یہودی نوجوانوں میں صیہونی حکومت کے لیے حمایت میں کمی
?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں: ایک نئی سروے جو پیر کو جاری کی گئی، اس میں
جولائی
وزیر اعظم نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا
?️ 10 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن منصوبے کے ٹرائل آپریشنز
دسمبر
مغربی کنارے میں گرفتاریوں کی لہر جاری ؛ 20 سے زائد فلسطینی گرفتار
?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے تصدیق کی ہے کہ صیہونی
فروری