?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) متحدہ قومی مومنٹ ( ایم کیو ایم پاکستان) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت فنڈز براہ راست اضلاع کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر نہیں آئے،اختیارات لوکل گورنمنٹ کو دیے جائیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئین میں لکھا ہےکہ لوکل گورنمنٹ کواختیارات دیے جائیں، 32 ایسے ادارے ہیں جو لوکل گورنمنٹ کے ماتحت ہونے ہیں، وفاق این ایف سی ایوارڈ کے تحت اضلاع کو براہ راست فنڈز دے۔
رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کو لاجک کے ساتھ یا درخواست کرکے منائیں گے، گلیوں اور کچرا اٹھانے کے فیصلےکئی کلو میٹر دور بیٹھ کر نہیں ہوسکتے، ملک میں ہر گلی میں یونین کونسل کا دفتر ہونا چاہیے، ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو اس وقت عوام کا سوچ رہی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح منتقلی کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، اس معاملے پر ایم کیو ایم ارکان کے دستخط سے آئینی ترمیم جمع کرائی ہے، مزید کہا کہ ہم نے اختیار یوسی تک پہنچانے کی ترمیم جمع کرائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کا مقصد ہے کہ وزیراعلیٰ اختیارات کو یونین کونسل تک منتقل کریں، وفاق سے صوبے میں منتقل ہونے والے اختیارات وزیراعلیٰ تک محدود ہوگئے ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ عوام سےجڑے تمام شعبے مقامی حکومتوں کےاختیار میں دیئےجائیں، مزید کہا کہ سندھ کو اس وقت 1800 ارب روپے دیے جارہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا
?️ 27 اکتوبر 2024خوشاب: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
اکتوبر
کیا میکرون پارلیمانی انتخابات میں جیت پایئں گے؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نئے پارلیمانی انتخابات کروا کر اپنے مرکزی
جون
زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے اب
فروری
روس یوکرائن کشیدگی نیٹو کی پیداوار ہے:ایران
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ روس اوریوکرائن کے درمیان پیدا ہونے
فروری
نیتن یاہو کو مظاہرین کی آواز کیوں نہیں سنائی دیتی؟: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ اسرائیل میں ہونے
ستمبر
استقامت فلسطینی اتحاد کا اصلی راز
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:استقامت فلسطینی اتحاد کا اصلی راز تحریک حماس کے سیاسی دفتر
مئی
پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران سے ملاقات حکومت کو کروانی ہے، یہ میری ذمہ داری نہیں، ایاز صادق
?️ 11 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت
جنوری
عراق میں بجلی بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے اس ملک میں بڑھتے
جولائی