?️
کراچی(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا انہوں نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کی صورت میں پیٹرول بھی مزید مہنگا ہوگا جب حکومت سنبھالی تو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، ملک میں ڈالر نہیں تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرول مزید مہنگاہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی تو پٹرول بھی مزید مہنگا ہوگا۔
شوکت ترین نے کہا کہ روپے کی تنزلی میں سٹے بازوں کاہاتھ ہے، سٹے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے جارہے ہیں ، یہ لوگ ڈالر افغانستان اسمگل کررہے ہیں۔مشیرخزانہ شوکت ترین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ڈالرز کی اسمگلنگ میں ملوث ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرنے والے ہیں، انہیں جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا سامان بھی ضبط کیا جائےگا۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، ملک میں ڈالر نہیں تھے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا تاہم آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے معیشت مضبوط ہوئی۔
مشیر خزانہ نے بتایا کہ اس دوران کرونا کی وباء پھیل گئی لیکن وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی وباء کا خوب مقابلہ کیا، عمران خان نے تعمیرات، زراعت اور برآمدی صنعتوں پر توجہ دی، جس طرح وزیراعظم نے کرونا کو ہینڈل کیا اس کی پوری دنیا نے تعریف کی۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کی شرح نمو 5 فیصد سے کم ہوکر ڈیڑھ فیصد پر آگئی تھی تاہم ہماری حکمتِ عملی کی وجہ سے 2021-20 کی شرح نمو 4 فیصد پر آئی اور اب شرح نمو 5 اور 6 فیصد پر لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کے لیے فائدہ مند اور پائیدار بنیادوں پر ترقی چاہتے ہیں، ترقی یافتہ ملکوں نے 20 سے 30 سال میں ترقی کی، معاشی ماہرین سے معلوم کیا کہ پائیدار ترقی کیوں نہیں ہوتی تو پتا چلا کہ قومی بچت کم، برآمدات اور درآمدات میں بہت فرق تھا۔
مشہور خبریں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تائید کرتا ہوں:فواد چوہدری
?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر
اپریل
مزید طوفان الاقصی سے بچنے کے لیے صیہونی کیا کریں: نیتن یاہو کے مشیر
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے سینئر مشیر نے دعویٰ کیا کہ
دسمبر
شہید نصر اللہ نے مشکل ترین حالات کے لیے مزاحمت کو تیار کیا
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمود
اکتوبر
دریاؤں میں پانی کی آمد، ارسا نے صوبوں کا شیئر بڑھا دیا، کپاس کی بہتر بوائی کی امیدیں روشن
?️ 21 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ طاس معاہدے کے مطابق خریف سیزن کے لیے
اپریل
عورت مارچ میں ہر سال شرکت کرنے کی وجہ، ماہرہ خان
?️ 26 فروری 2021 کراچی {سچ خبریں} پاکستان کی جانی مانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھلا
فروری
اسپیس ایکس کی ’اسٹارشپ‘ کی تیسری آزمائشی پرواز آخری مرحلے میں ناکام
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘
مارچ
صیہونی جیلوں کی کہانی،رہا ہونے والے فلسطینیوں کی زبانی
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے آزاد ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں
نومبر
دشمنوں کو یمن کی واضح تنبیہ: سازشی خیالات سے چھٹکارا حاصل کرو!
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا جس
ستمبر