مشرق وسطی میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے۔ صدر مملکت

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطی میں کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطی میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطی کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے ،تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حملوں سے خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کو اسرائیل کے پے در پے حملوں کا تسلسل سمجھتے ہیں، ہمیں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔

ترجمان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔ فریقین سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کریں۔

مشہور خبریں۔

خدیجہ شاہ کا جیل سے خط، گرفتار پی ٹی آئی خواتین کی حالتِ زار بیان کردی

?️ 26 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) 9 مئی کو مبینہ طور پر کور کمانڈر ہاؤس

بھاگتے بھاگتے، امریکا کی افغانستان میں نئی خانہ جنگی بھڑکانے کی ناپاک سازش

?️ 29 اپریل 2021(سچ خبریں) امریکا اگرچہ افغانستان سے ظاہری طور پر شکست کھاکر بھاگنے

مقبوضہ جموں وکشمیر: سول سوسائٹی کابھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اظہار تشویش

?️ 26 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 22.61 فیصد کمی

?️ 19 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات رواں مالی سال کے

یمن کی خراب اقتصادی صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے اقتصادی کمیشن نے اس بات

ٹرمپ کے ہاتھوں برطرف ہونے والے برایان ہوک کون ہیں؟

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت

وفاقی حکومت نے مالی سال 2025/26ء کا بجٹ پیش کردیا

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا

کسی سے ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کچھ غلط نہیں کیا تو ریفرنس کا ڈر کیسا، جسٹس منصور

?️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے پیونی جج جسٹس منصور علی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے