?️
کراچی: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے لیے برآمدات سالانہ بنیادوں پر 11.87 فیصد کم ہو کر ایک ارب 49 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مرتب کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس خطے میں سعودی عرب اور بحرین کے لیے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ جبکہ دیگر ممالک کے لیے کمی واقع ہوئی۔
پاکستانی اشیا کی برآمد میں سرفہرست ملک متحدہ عرب امارات ہے جہاں مشرق وسطیٰ جانے والی کُل برآمدات کا تقریباً 64 فیصد جاتا ہے، تاہم رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران یہ سالانہ بنیادوں پر 19.1 فیصد کمی کے ساتھ 94 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر آگئی جو کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت کے دوران ایک ارب 18 کروڑ ڈالر تھی۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات کی 7 ریاستوں میں سے پاکستانی برآمدات کا بڑا حصہ دبئی کے لیے 85 کروڑ 73 لاکھ ڈالر تھا جو پچھلے سال کے اسی مدت کے دوران 99 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، یہ 14 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی سب سے زیادہ برآمد کی جانے والی مصنوعات میں چاول، گائے کا گوشت، امرود اور آم وغیرہ شامل ہیں۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کی سرفہرست شعبہ جاتی برآمدات میں اناج، ملبوسات، گوشت اور کھانے کی اشیا وغیرہ شامل ہیں۔
مالیت کے لحاظ سے پاکستان کی برآمدات کی دوسری بڑی منڈی سعودی عرب ہے، تاہم سعودی عرب کے لیے پاکستان کی برآمدات 15 فیصد اضافے کے ساتھ 30 کروڑ ڈالر ہوگئیں جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 26 کروڑ 3 لاکھ ڈالر تھیں۔
گزشتہ دہائی کے دوران سعودی عرب کے لیے پاکستان کی برآمدات تقریباً 50 کروڑ ڈالر پر رک گئی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں سعودی عرب کی مارکیٹ تک رسائی میں کوئی خاص اضافہ نہیں دیکھا گیا۔
قطر کے لیے پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 12 کروڑ 29 لاکھ ڈالر سے 3 فیصد کم ہو کر 11 کروڑ 92 لاکھ ڈالر ہوگئیں، ان میں چاول، گائے کا گوشت، آلو، پیاز، امرود، آم وغیرہ شامل ہیں۔
تاہم رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران قطر کو سب سے زیادہ برآمد کی جانے والی اشیا میں سے ایک فٹ بال رہی کیونکہ پاکستان گزشتہ برس نومبر میں دوحہ میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے باضابطہ طور پر فٹ بال کا فراہم کنندہ تھا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدی مغربی کنارے تک کیوں نہیں پہنچے؟
?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:کچھ تجزیہ کاروں نے چھ فلسطینی اسیروں کی عظیم کامیابیوں کا
ستمبر
حکومت نے بجلی سستی کرنے کیلئے آئی پی پیز کے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مسترد کر دیے
?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) موجودہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)
جنوری
صیہونیوں کا غزہ کے خلاف خودکش ڈرونز کا استعمال
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے غزہ کی پٹی کے خلاف خودکش ڈرونز
ستمبر
استنبول: نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
?️ 22 جون 2025استبول: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور
جون
سعودی اتحاد یمن میں حملوں سے دوری چاہتا ہے امن نہیں: صنعاء
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمن کی قومی نجات کی حکومت کے مذاکراتی بورڈ
اکتوبر
گوگل نے پلے اسٹور میں ٹرمپ کے سوشل نیٹ ورک کو بلاک کیا
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: گوگل نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل
ستمبر
ہمارے میزائلوں کی درستگی اور طاقت ہر روز بڑھ رہی ہے:الحوثی
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہمارے
جون
خاموش نسل کشی کو غیر فالو کرنے کا منصوبہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کے بارے میں خاموش
مئی