?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پر تو بھارت کو جوتے پڑے ہیں تو مودی چپ ہی کرگیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس محاذ پر پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک کی ثالثی کے مثبت نتائج آئیں گے۔ طورخم بارڈر غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کے لیے کھولی گئی ہے، طورخم بارڈر پر کسی قسم کی تجارت نہیں ہوگی، بے دخلی کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ اس بہانے یہ لوگ دوبارہ نہ ٹک سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر چیز معطل ہے، ویزا پراسس بھی بند ہے، جب تک گفت و شنید مکمل نہیں ہو جاتی یہ پراسس معطل رہے گا، افغان باشندوں کا معاملہ پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر آیا ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور قطر خوش اسلوبی سے ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں، پہلے تو غیر قانونی مقیم افغانیوں کا مسئلہ افغانستان تسلیم نہیں کرتا تھا، اس کا مؤقف تھا کہ یہ مسئلہ پاکستان کا ہے، اب اس کی بین الاقوامی سطح پر اونر شپ سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں ہوئی گفتگو میں یہ شق بھی شامل ہے کہ اگر افغانستان سے کوئی غیر قانونی سرگرمی ہوتی ہے تو اس کا ہرجانہ دینا ہو گا، ہماری طرف سے تو کسی قسم کی حرکت نہیں ہو رہی، سیز فائر کی خلاف ورزی ہم تو نہیں کر رہے، افغانستان کر رہا ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان تاثر دے رہا ہے کہ ان سب میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے، اس ثالثی میں چاروں ملکوں کے اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے گفتگو کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ساری قوم خصوصاً کے پی کے عوام میں سخت غصہ ہے، اس مسلئے کی وجہ سے کے پی صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، قوم سمیت سیاستدان اور تمام ادارے آن بورڈ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلے کا فوری حل ہو، حل صرف واحد ہے کہ افغان سر زمین سے دہشت گردی بند ہو۔


مشہور خبریں۔
پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے: وزیر داخلہ
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
جنوری
روس کی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی؛ یورپی ممالک میں تشویش
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:روس کی جانب سے اپنی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی کے
نومبر
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔
?️ 29 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
مئی
پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک
?️ 28 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل
دسمبر
عظیم خان کی صارفین سے اپیل،میری نجی زندگی کے بارے میں سوالات کرنا بند کرو
?️ 3 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)بلا گر عظیم خان نے صارفین سے اپیل کی ہے
اپریل
چین ایک حقیقی مشکل ہے: بائیڈن
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: میکسیکو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران
جولائی
شامی عوام کے لیے قطر کی جانب سے 75 ملین ڈالر کی امداد
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ سلطان بن سعد المریخی نے کہا کہ
جون
صیہونی فوج ہائی الرٹ
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی طرف سے صہیونی
فروری