?️
لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مشرف کی جلاوطنی وفیض حمید کی قید خوشی کا نہیں عبرت کا مقام ہے، غلط کاموں کا نتیجہ غلط ھی نکلتا ہے۔
ایکس پر انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جنرل پرویز مشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور جنرل فیض حمید کی سزاۓ قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ھے ، غلط کاموں کا نتیجہ جلد یا بدیر غلط ھی نکلتا ھے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مجھ سمیت جنرل فیض حمید کے بیشتر متاثرین اس موقع پر استغفار کا ورد کر رھے ھیں جبکہ جنرل فیض حمید سے مسلسل فیض یاب ھونیوالے اور ان کے اشارہ ابرو پر رقص کرتے ھوئے ھم پر حملے کرنیوالے پیشہ ور رقاص اب اسی شدت کے ساتھ راگ درباری کا الاپ کرتے ھوۓ اپنے سابقہ باس کی سزا پر داد و تحسین کے نعرے لگا رہے ہیں ۔
یاد رھے کہ پاکستان کے جمہوری نظام اور آئینی حکمرانی کو تلپٹ کرنے والے یہ دونوں افراد تنہا نہیں تھے ، بہت سے جرنیل ، جج ، جرنلسٹ اور سیاستدان اس بگاڑ کا حصہ ، انکے سہولت کار اور بینیفشری تھے۔
ھم چاھتے توھیں کہ پھلتے پھولتے اور چلتے چلاتے پاکستان کو بریکس لگوانے والے اور جمہوری عمل کو ڈی ریل کرکے پاکستان کو ناقابل فہم اور عجیب الخلقت جمہوریت کی جانب دھکیلنے والے تمام کرداروں کا محاسبہ ھو۔ مگر معلوم ھونا چاھئیے کہ یہ معاملہ محض جنرل فیض حمید کی سزا پر نہیں رک سکتا ، گزرتے وقت کے ساتھ حساب کتاب کا روڈ رولر حرکت میں آتا رھے گا، بات آگے پیچھے بڑھتی اور پھیلتی چلی جائے گی۔
نتیجہ پاکستان کو باربار نئے عذاب، تنازعات اور طوفان بھگتنا ھونگے؟ افراد ، جماعتیں اور ادارے اپنے اپنے گناہ اور غلطیاں تسلیم کریں، آئندہ کیلئے آئین کو اسکی اصل حالت میں بحال کرکے قانون کی حکمرانی تسلیم کی جائے، عوامی جمہوری نظام اس کی روح سمیت نافذ کیا جائے اور آپس میں دست و گریبان ھونے کی بجائے غربت ، بھوک، نا انصافی، معاشی بدحالی، دھشت گردی، بدامنی ، کرپشن اور اقربا پروری سمیت تمام قومی مصائب کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے۔ دشمنوں میں گھِرا ھوا ، غربت کی دلدل میں دھنسا ھوا اور دھشت گردی کی آگ سے جھُلسا ھوا نیوکلئیر پاکستان اندورنی تضادات، تنازعات اور مزید اختلافات کا متحمل نہیں ھو سکتا۔


مشہور خبریں۔
صرف 18 فیصد 2024 کے انتخابات میں بائیڈن کی دوبارہ نامزدگی سے متفق
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکہ میں تازہ ترین سروے، کے مطابق یہ ظاہر کیا
جولائی
اسرائیل حزب اللہ سے شکست کے بعد جنگ بندی کی فکر میں
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی حلقوں کی جانب سے اسرائیلی فوج اور کابینہ پر
نومبر
وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دے دی
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی
اکتوبر
صیہونی حکومت کا سردار سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: امان نامی صیہونی حکومت کی فوج کی اینٹی انٹیلی جنس
دسمبر
24 گھنٹوں میں فلسطینی استقامت کی ۵۳ کارروائیاں
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:سرایا القدس نے مغربی کنارے میں واقع جنین کے قصبے جبع
فروری
مجھے یقین ہے کہ ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنی تقریر میں کہا کہ
اپریل
غزہ بچوں کے لیے دنیا کی سب سے جان لیوا پٹی
?️ 20 دسمبر 2025غزہ بچوں کے لیے دنیا کی سب سے جان لیوا پٹی غزہ
دسمبر
ہسپتال میں ادویات اور خوراک کی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے
مارچ