مشرف کی جلاوطنی وفیض حمید کی قید خوشی کا نہیں عبرت کا مقام ہے، غلط کاموں کا نتیجہ غلط ہی نکلتا ہے:خواجہ سعد رفیق

?️

لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مشرف کی جلاوطنی وفیض حمید کی قید خوشی کا نہیں عبرت کا مقام ہے، غلط کاموں کا نتیجہ غلط ھی نکلتا ہے۔

ایکس پر انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جنرل پرویز مشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور جنرل فیض حمید کی سزاۓ قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ھے ، غلط کاموں کا نتیجہ جلد یا بدیر غلط ھی نکلتا ھے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مجھ سمیت جنرل فیض حمید کے بیشتر متاثرین اس موقع پر استغفار کا ورد کر رھے ھیں جبکہ جنرل فیض حمید سے مسلسل فیض یاب ھونیوالے اور ان کے اشارہ ابرو پر رقص کرتے ھوئے ھم پر حملے کرنیوالے پیشہ ور رقاص اب اسی شدت کے ساتھ راگ درباری کا الاپ کرتے ھوۓ اپنے سابقہ باس  کی سزا پر داد و تحسین کے نعرے لگا رہے ہیں ۔

یاد رھے کہ پاکستان کے جمہوری نظام اور آئینی حکمرانی کو تلپٹ کرنے والے یہ دونوں افراد  تنہا نہیں تھے ، بہت سے جرنیل ، جج  ، جرنلسٹ اور سیاستدان اس  بگاڑ کا حصہ ، انکے سہولت کار اور بینیفشری  تھے۔

ھم چاھتے توھیں کہ پھلتے پھولتے اور چلتے چلاتے پاکستان کو بریکس لگوانے والے اور جمہوری عمل کو ڈی ریل کرکے پاکستان کو ناقابل فہم اور عجیب الخلقت جمہوریت کی جانب دھکیلنے والے تمام کرداروں کا محاسبہ ھو۔ مگر معلوم ھونا چاھئیے کہ یہ معاملہ محض جنرل فیض حمید کی سزا پر نہیں رک سکتا ، گزرتے وقت کے ساتھ حساب کتاب کا روڈ رولر حرکت میں آتا رھے گا، بات آگے پیچھے بڑھتی اور پھیلتی چلی جائے گی۔

نتیجہ پاکستان کو باربار نئے عذاب،  تنازعات اور طوفان بھگتنا ھونگے؟ افراد ، جماعتیں اور ادارے اپنے اپنے گناہ اور غلطیاں تسلیم کریں، آئندہ کیلئے آئین کو اسکی اصل حالت میں بحال کرکے قانون کی حکمرانی تسلیم کی جائے، عوامی جمہوری نظام اس کی روح سمیت نافذ کیا جائے اور آپس میں دست و گریبان ھونے کی بجائے غربت ، بھوک، نا انصافی، معاشی بدحالی، دھشت گردی، بدامنی ، کرپشن اور اقربا پروری سمیت تمام قومی مصائب کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے۔ دشمنوں میں گھِرا ھوا ، غربت کی دلدل میں دھنسا ھوا اور دھشت گردی کی آگ سے جھُلسا ھوا نیوکلئیر پاکستان اندورنی تضادات،  تنازعات اور  مزید اختلافات کا متحمل نہیں ھو سکتا۔

مشہور خبریں۔

فرحان اختر کا ایک  منفرد اور غیر روایتی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان

?️ 10 اگست 2021ممبئی(سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایتکار فرحان اختر نے ایک

یمن اور سعودی اتحاد نے 2000 سے زائد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:  یمنی POW کمیٹی کے سربراہ نے سعودی اتحاد کے ساتھ

بائیڈن نے استعفیٰ کیوں دیا؟

?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی

یاسمین راشد کا صحت کارڈ سے متعلق اہم بیان

?️ 2 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صحت کارڈ سے

صہیونی اب بھی الاقصیٰ طوفان کے مہلک نفسیاتی اثرات سے متاثر 

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے چینل 12 نے اس سلسلے میں ایک

بن سلمان کے خلاف فوجی بغاوت ہونے والی ہے: سعودی حزب اختلاف کے رکن

?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے ایک مخالف نے دستیاب شواہد کا حوالہ دیتے

سویڈن نے موساد کو پیچھے چھوڑا

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:ان دنوں سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی ناقابل معافی

مریم نواز خود متحرک! عید پر مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم

?️ 8 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز عیدالاضحی کے موقع پر صوبے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے