?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے رات گئے سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ سابق وزیر کے صاحبزادے انزا طارق 7 ایونیو کے علاقے میں فور بائی فور گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق انزا طارق نے اچانک اپنے سامنے آنے والے ایک موٹر سائیکل سوار کے ساتھ تصادم سے بچنے کے لیے گاڑی موڑی تو وہ ان کے قابو سے باہر ہوگئی اور ایک دو بار الٹ کر گرین بیلٹ کے ساتھ جاٹکرائی۔
پولیس نے کہا کہ حادثے میں انزا طارق کو متعدد زخم آئے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے، بعد ازاں ان کی لاش کو اہل خانہ نے وصول کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے جواں سال صاحبزادے کی سڑک حادثے میں وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ طارق فضل چوہدری کے جواں سال بیٹے کی حادثاتی موت کے ناقابل بیان غم کی اس گھڑی میں مسلم لیگ (ن) ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ طارق فضل چوہدری کے جواں سال بیٹے کی کار حادثے میں موت کا سن کر دکھ ہوا ہے، والدین کے لیے بچے کو کھونے سے زیادہ دل کو دہلا دینے والی کوئی چیز نہیں ہوتی، ناقابل بیان غم کی اس گھڑی میں میرا دل چوہدری طارق اور ان کے سوگوار خاندان کےساتھ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، وزیر اعظم نے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی روح کو سکون دے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات کو بلند کرے اور غمز دہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحٰق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی مرحوم انزا فضل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ د ینے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے تعزیتی بیان میں طارق فضل چوہدری اور اہل خانہ سے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق فضل چوہدری اور اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ لواحقین کو جوان بیٹے کے انتقال پر صبر جمیل عطا فرمائے۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ میں حاج قاسم کی تصویر اٹھانے والے ہاتھ پر چارلی ہیبڈو برہم
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: اس کیریچر میں آیت اللہ رئیسی کی تصویر دکھائی
ستمبر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف
اگست
بغداد میں ترکی کے خلاف مظاہرہ
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:ترک فوج کے شمالی عراق میں داخلے کے بعد اس ملک
فروری
فوج کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگنا چاہیے:شیخ رشید
?️ 13 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کے
اپریل
قابضین جھوٹ بول کر اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک اسامہ حمدان
نومبر
امریکہ سے مہلک ہتھیاروں اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کی خریداری اور یوکرین کو ترسیل
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ
اگست
فوری الیکشن کرانے یا ایک سال بعد حکمت عملی اتحادی جماعتیں مشترکہ طور پر طے کریں گی:خواجہ آصف
?️ 14 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ
مئی
کیف کا غیرقانونی حکومتی نظم ایک دہشت گرد تنظیم میں تبدیل
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ کیف کا غیرقانونی حکومتی نظم
جون