?️
لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں، پچھلی حکومت نے ملک کا برا حال کر دیا تھا۔ نوازشریف نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں اور کام کو ووٹ ملتا ہے، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہئے، ن لیگ نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا اور ایٹمی دھماکے کئے تھے، ہم نے ہی چین کے ساتھ مل کر جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے بنائے تھے، پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک بہتر ہو رہا ہے، معیشت مضبوط ہو رہی ہے، ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے، ہر چیز استحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعہ پاکستان سے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز اور ان کے ذاتی معالج بھی ہیں، لندن قیام کے دوران سابق وزیراعظم اپنا مکمل طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کے ساتھ سمجھوتے کے بارے میں فلسطینی عہدیدار کا انتباہ
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:احمد بحر نے قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر
اکتوبر
امریکہ کی ایران-اسرائیل جنگ میں شریک ہونے کی شرط
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو آگاہ کیا
جون
حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل کہاں تک پہنچ چکے ہیں؟
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون
طالبان ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، یورپی یونین کا دعویٰ
?️ 12 اگست 2021کابل (سچ خبریں) یورپی یونین نے بڑا دعویٰ کرتے ہوے کہا ہے
اگست
افریقہ روسی فوج کی میزبانی کے لیے تیار
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: وسطی افریقہ کے صدر کے مشیر فیڈل نگوانڈیکا نے کہا کہ
جنوری
امریکہ میں اسرائیل کی حمایت پر سیاسی اتفاق رائے میں دراڑ؛اکسیوس کی رپورٹ
?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی جریدے اکسیوس کے مطابق اسرائیل کی حمایت میں کمی، نوجوان
اپریل
برطانوی شاہی خاندان کی نگرانی میں جنسی زیادتی
?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں:گری زون ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں جیفری ایپسٹین
فروری
پاکستان، چین کے درمیان پائیدار، کثیرالجہتی شراکت داری قائم ہے، نگراں وزیر خزانہ
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے
اکتوبر