?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں میں آصف علی زرداری کو صدر اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے پر اتفاق پایا جاتا ہے، مسلم لیگ ن 6 ماہ کے اندر صوبہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ بھی مان چکی ہے، تاہم پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں سپیکر شپ اور پنجاب میں گورنر کا عہدہ بھی مانگا ہے لیکن ن لیگ دونوں عہدے دینے کو تیار نہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو خیبرپختونخوا میں گورنر شپ دینے کی پیشکش کی ہے تاہم پنجاب کے گورنر کا عہدہ دینے سے معذرت کرلی، دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں فیصلہ ہوا کہ بلوچستان کا گورنر ن لیگ اور وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہوگا، اسی طرح چئیرمین سینیٹ مسلم لیگ سے لیا جائے گا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع نے کہا کہ حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کمیٹیوں کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے، ابھی تک ہونے والے مذاکرات میں دونوں جانب سے جو تجاویز اور مطالبات سامنے آئے ان پر غور جاری ہے، امید ہے آج معاملات طے پانے پر معاہدہ ہوجائے گا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ بات چیت مثبت اندازمیں جاری ہے، آج دوبارہ نشست ہوگی، کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت پرکچھ چیزیں پہلے سے طے شدہ ہیں۔
اسی معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ ہم کسی طور حق میں نہیں کہ حکومت بنائیں اوروزیراعظم ن لیگ کا ہو، نوازشریف اور شہبازشریف کی رائے بھی وہی ہے جو 90 فیصد ممبران کی ہے، صرف 10 فیصد لوگ ہرصورت ن لیگ کوحکومت دینا چاہتے ہیں، یہ وہی ہیں جو نوازشریف کے نظریے سے خائف ہیں، نوازشریف کو لایا نہیں گیا وہ خود آئے تھے، بات یہ ہے کہ مجھے نوازشریف کے نام پر ووٹ ملتا ہے لیکن خود اس کو ووٹ نہیں ملتا، ہوا یہ ہے کہ نوازشریف کے نظریئے سے جو خائف تھے وہ پھر اس طرح کے نتائج بنائیں گے، کنٹرولڈ انتخابی نتائج، جمہوریت اور کنٹرولڈ معیشت ہے۔


مشہور خبریں۔
اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ، اضافی ناکے لگ گئے
?️ 18 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
فروری
حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کر لیا
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود
جنوری
روسی تیل کی پہلی کھیپ ایک ماہ کے اندر پہنچ جائے گی، مصدق ملک
?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے
مئی
سعودی نیوم پروجیکٹ عربوں کے لیے صیہونیوں کا خواب
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ساتھ نیوم منصوبے کی شکل میں تعلقات قائم
اگست
غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت؛ شہید ہونے والی خواتین اور بچوں کی تعداد
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں شہداء کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی
اکتوبر
حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس، تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار
?️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی
اپریل
امریکہ کب تک صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کو چھپائے گا؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں غزہ کے عوام کے قتل
جنوری
یمنی عہدہ دار کا امریکہ اور سعودی عرب پر الزام
?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی فوجی اور اسٹریٹجک امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ
اپریل