?️
اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کےا سپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقعے کی مکمل اور جامع تحقیقات کروائی جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاست میں صبر و برداشت کا کلچر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سیاسی قیادت اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تمام اراکینِ پارلیمنٹ عوامی نمائندے ہیں اور ہر ایک کو ان کا احترام کرنا چاہیے۔
تاہم بیان میں یہ بات واضح نہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی اس واقعے کی کسی پارلیمانی کمیٹی، وزارت داخلہ یا کسی اور ادارے کے ذریعے یہ تحقیقات کروائیں گے۔
خیال رہے کہ 6 فروری کو جس وقت قومی اسمبلی کے اندر وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لے رہے تھے اس وقت پارلیمنٹ کے باہر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں مصدق ملک، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال کے ساتھ ڈی چوک پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان نے بدسلوکی کی اور ان کا گھیراؤ کیا۔
اس اثنا میں پولیس کے پہنچنے سے قبل ایک موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ مڈبھیڑ بھی ہوئی۔
مسلم لیگ (ن) نے نہ صرف اس واقعے کی مذمت کی بلکہ خبردار بھی کیا کہ اگر مستقبل میں ایسا دوبارہ ہوا تو وہ مزید طاقت اور قوت کے ساتھ اس پر ردِ عمل دیں گے۔
قبل ازیں اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے فلور پر بھی اس قسم کے واقعات کا نوٹس لیا تھا اور 4 اراکین قومی اسمبلی کو نوٹس بھی جاری کیے تھے جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔تاہم اس سلسلے میں مزید کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔


مشہور خبریں۔
کوئی صیہونی فوجی مقبوضہ علاقوں سے باہر نہیں جا سکتا؛صیہونی فوج کا حکم
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ تمام فوجی بشمول احتیاط
اپریل
صہیونی ریاست کا غزہ کے نصف حصے پر قبضے کا منصوبہ
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک عبرانی ذرائع نے صہیونی فوج کے غزہ پٹی کے
اپریل
عمران خان کی قید کے دوران پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات سبکی کا باعث بن گئے
?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہید کا گھر تباہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں داخل ہونے
ستمبر
یوکرین کے لیے نیا امریکی امدادی پیکج
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:روس میں ویگنر کی بغاوت کے خاتمے کے تین دن بعد،
جون
حزب اللہ کا تل ابیب میں گیلوت بیس پر میزائل حملہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے پہلے بیان میں لبنان کی حزب
نومبر
ہم نے سفارتی تعلقات کے ذریعے ترکی کی پوزیشن کو بہتر کیا ہے: اردوغان
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کل ہفتہ
اگست
روس یوکرائن تنازعہ میں مغرب کا ساتھ نہ دینے پر پاکستان کو سزا،ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 5 مارچ 2022روس یوکرائن تنازعہ میں مغرب کا ساتھ نہ دینے پر پاکستان کو
مارچ