مسلم لیگ(ن) میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن پی ٹی آئی جیسے ہوتے ہیں، جاوید ہاشمی

🗓️

ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے پی ٹی آئی میں ہوئے جہاں لوگ بلامقابلہ منتخب ہو جاتے ہیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’خبر سے خبر وِد نادیہ مرزا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ آج کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے اور مسلم لیگ(ن) بھی اسی فہرست میں شامل ہے۔

ماضی قریب میں نواز شریف سے ہونے والی ایک ملاقات کے حوالے سے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب میں نواز شریف سے ملا تو ان سے پوچھا تھا کہ ’مجھے کیوں نکالا‘ تو نواز شریف کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا۔

پی ٹی آئی کے تنازعات کا شکار انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب میں پی ٹی آئی میں تھا تو اس وقت پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوتے تھے لیکن میں نے بلامقابلہ منتخب ہونے کی بجائے پارٹی صدر کا الیکشن لڑنے کو ترجیح دی تھی۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) سمیت اکثر جماعتوں میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے پی ٹی آئی میں ہوئے جہاں لوگ بلامقابلہ منتخب ہو جاتے ہیں۔

پی ٹی آ ئی اور عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے سوال پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کے پاس پاپولر ووٹ آ گیا ہے، عوام میں جس سے بھی بات کریں وہ طے کر چکا ہے کہ ووٹ عمران خان کو دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم نے یہ طے کر لیا ہے کہ ووٹ عمران خان کو دینا ہے اور انہیں اس امر کی فکر نہیں کہ اس کے نتائج کیا نکلیں گے۔

ماضی میں مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف سے وابستہ رہنے والے سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کئی خامیاں ہیں لیکن لوگوں کے لیے یہ باتیں اہم نہیں ہیں کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے سامنے کھڑا ہوگیا ہے اور باقی جماعتیں بیٹھ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ باقی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے حق میں ہیں اس لیے انہیں نہیں لائیں گے۔

انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات میں کسی ایک جماعت کو نہیں بلکہ سب جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، اگر ایسا نہ ہوا تو یہ ملک کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

مشہور خبریں۔

نسل پرستی جیت گئی انصاف ہار گیا

🗓️ 14 فروری 2021سچ خبریں:متعدد امریکی ماہرین اور ممتاز شخصیات نے سینیٹ میں سابق امریکی

طوفان الاقصی اور عرب صیہونی سمجھوتے کے مذاکرات کی خاک آلود میز

🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونیوں کے جرائم بشمول ہزاروں بچوں کا قتل

پی ٹی آئی کارکنوں کی سندھ ہائی وائی پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا

🗓️ 7 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) انتظامیہ نے گزشتہ روز مبینہ طور پر سندھ اسمبلی

سعودی اور اماراتی حکمرانوں کا بائیڈن سے بات کرنے سے انکار کرنے کا کیا مطلب ہے؟

🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:رائے الیوم اخبار نےاپنے اداریے میں، ان وجوہات اور ان کے

ہندوستان اور پاکستان تنازعے کی باریک لکیر— محدود جنگ یا مکمل جنگ؟

🗓️ 10 مئی 2025سچ خبریں: سب سے پہلے یہ اہم سوال اور درحقیقت تشویش سامنے

آئی ایم ایف معاہدہ ناکام بنانے کے لیے بھارت اور عمران خان ایک پیج پر تھے، احسن اقبال

🗓️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عمران

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف سے وقت مانگیں گے، مفتاح اسمٰعیل

🗓️ 23 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے

کیا امریکہ نے حیقیقت میں اسرائیل کی امداد بند کر دی ہے؟

🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: امریکی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اس نے صہیونی بستیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے