?️
پشاور(سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت نےمستحق بیماروں کے مفت علاج کرنے کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے گردوں، جگر، بون میرو ٹرانسپلانٹ اور تھیلیسیمیا سمیت آٹھ بیماریوں کے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ کمزور طبقوں کو کا خصوصی خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مستحق لوگوں کے مفت علاج کے لیے وزیر اعلیٰ محمود خان نے انقلابی قدم اٹھا لیا، صوبے میں کڈنی، لیور، بون میرو ٹرانسپلانٹ، تھیلیسیمیا سمیت 8 بیماریوں کا مفت علاج ہوگا۔یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
مذکورہ بیماریوں کا علاج صحت کارڈ پلس اسکیم کے تحت ہو یا اس کے لیے الگ پروگرام کا اجرا کیا جائے، اس امر پر بھی اجلاس میں غور کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے دونوں آپشنز پر ہوم ورک کر کے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔محمود خان نے عزم کا اظہار کیا کہ مستحق لوگوں کو مہنگی بیماریوں کے علاج کی مفت سہولت فراہم کرنی ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کمزور طبقوں کا خصوصی خیال رکھے۔
اجلاس میں صحت کارڈ اسکیم کے علاوہ فوڈ کارڈ اسکیم اور ایجوکیشن کارڈ اسکیم سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجوزہ فوڈ کارڈ اسکیم کے تحت مستحق خاندانوں کو ماہانہ مفت راشن فراہم کیا جائے گا، جب کہ ایجوکیشن کارڈ اسکیم کے تحت مستحق طلبہ کے تعلیمی اخراجات حکومت ادا کرے گی۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے متعلقہ حکام کو 2 سے 3 ماہ میں مذکورہ اسکیموں کے اجرا کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن کارڈ، فوڈ کارڈ اور کسان کارڈ اسکیموں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
مراکش کا تل ابیب کے ساتھ 1 بلین ڈالر کا معاہدہ
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ایک پرنٹ میڈیا نے انکشاف کیا ہے
جولائی
بھارت مکار اور بزدل دشمن ہے جو مار سے ڈرتا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے
مئی
کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا گیا
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کراچی شہریوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری کہ اب
مارچ
بجلی کی قیمت میں کمی کو منظوری مل گئی
?️ 2 جون 2021لاہور(سچ خبریں) بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد نیشنل پاور
جون
صیہونی کمپنیوں پر کیا بیتی؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز
ستمبر
اسرائیلی سرمایہ کاری کی تازی ترین صورتحال
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل میں غیر مستحکم اقتصادی ماحول نے حقیقی سرمائے کے لیے
جون
صیہونیوں کا فلسطینیوں کے سامنے اپنی بے بسی کا اعتراف
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کے ایک فوجی
ستمبر
قطر ورلڈ کپ صہیونیوں کے لیے کیسے ڈراؤنا خواب بنا؟
?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے 2022 کے ورلڈ کپ نے فلسطین کی
نومبر