?️
اسلام آباد(سچ خبریں) مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، یقین دلاتا ہوں جب تک بھارت پانچ اگست کا اقدام واپس نہیں لیتا حالات معمول پر نہیں آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق “آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” کے عنوان سے ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جس طرح ہم نے کشمیر کا مقدمہ لڑا، چیلنج کرتا ہوں پچھلے پچاس سال میں کبھی کسی حکومت نے نہیں لڑا۔
آزاد جموں و کشمیر سے ایک کالر کے سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات تب تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک وہ پانچ اگست دوہزار انیس کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اٹھائے گئے اپنے غیر قانونی اقدامات کو واپس نہیں لیتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صرف ایمرجنسی کی وجہ سے چینی اور کاٹن کی تجویز آئی تھی لیکن کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ایسا کوئی کام نہیں ہوگا جس سےکشمیری بھائیوں کو لگے کہ ہم بھارت سے تعلقات معمول پر لا رہے ہیں، مسئلہ کشمیر پر بھارت لچک نہیں دکھاتا تو ہم نارملائزیشن میں نہیں جاسکتے۔
واضح رہے کہ دو اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کے حوالے سے کابینہ کا انتہائی اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا، وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کر کے اس پر مشاورت کی۔
مشہور خبریں۔
دنیا بھر میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہرے
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے
جون
امریکہ کے نو منتخب صدر یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے تیار
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: ایک انٹرویو میں ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے
نومبر
شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت مسترد
فروری
صیہونیوں کے نئے جاسوس پروگرام کا انکشاف
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:کینیڈا کے ذرائع نے صیہونیوں کے نئے جاسوسی پروگرام کا انکشاف
اپریل
سندھ حکومت عید کے دوران ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھے گی
?️ 12 مئی 2021سندھ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر
مئی
صیہونی جنگی قیدیوں کی فلم دینے کے بدلے حماس کا صیہونیوں سے مطالبہ
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اخبار نے حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان مصر کی
اکتوبر
ہم سعودی اتحاد کے جرائم کا فیصلہ کن جواب دیں گے: یمنی تجزیہ کار
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: علی المھتوری نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب
جنوری
یمن کے لوگ ہتھیار ڈالنا نہیں جانتے
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
جنوری